Baap Article by Jerry Baloch

میں حسین خواب دیکھنے والی لڑکی جس کی اڑان بہت اونچی ہے جس کے خواب ایسے جو ہر سننے والے کو نہ ممکن لگے ۔ ہاں نہ ممکن کچھ نہیں ہوتا مگر میری کہانی اس سے برعکس ہے ۔۔ میں نے ایک رشتہ کھویا تھا کچھ سال پہلے ، میں اُنہیں مرحوم تصور نہیں کرسکتی ۔ میری راتوں میں اُنکا انتظار ہے ، ہلکی سے اہٹ مجھے اُنکا پتہ دیتی ہے اُنکے آغوش میں سکون ہو جیسے اُس لمس سے محروم ہوں میں برسوں سے ایک لفظ پکارا نہیں ہے میں نے ۔۔ ہاں مجھے موت سے محبت ہے اسلئے نہیں کہ میں بہت پارسا ہوں شاید خدا کو دکھانے کیلئے اعمال نامے میں ایک ذرہ نیکی نہ ہو قبر اور حشر کے میدان پار نہ کرسکوں ۔ پُل صراط سے گزرنے کے لیے عمل نہ ہوں مگر مجھے جانا ہے اُس کے حضور مجھے کرنی ہے فریاد کہ اس شخص سے ملوا دو ۔ میں گلے لگانا چاہتی ہوں بہت کچھ کہنا چاہتی ھوں بہت سے حال سنانے ہیں بہت سی باتیں بتانی ہیں ایک جھلک دیکھنے کو ترس رہی ہوں ۔ بابا کہنے کو بلک رہی ہوں جب کہتی ھوں جب سوال اُن کے کیے جائیں میرے پاس جوابات نہیں ہیں اُن سے راہ فرار چاہتی ھوں میں اب سے باپ سے ملاقات چاہتی ہوں مجھے خدا کے پاس جانا ہے مجھے زندگی عزیز ہے اور موت سے پیار بھی ۔ 🥺😔😔

Comments