Azadi Article by Miss Ahmed

آزادی

Written by:Miss Ahmed

 

آزادی صرف یہ نہیں کہ آپ کو گھر میں کوئی روکنے والا نہ ہو،

یا آپ اپنی مرضی سے کہیں آ جا سکیں، جو دل کرے وہ پہن سکیں، یا جو چاہیں وہ کہہ سکیں۔

اصل آزادی تو یہ ہے کہ جب آپ رات کو سونے لگیں،

تو کسی ایک میسج کے منتظر نہ ہوں۔

آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ بہیں کسی کی یاد میں،

آپ کے دل کی دھڑکنیں تیز نہ ہوں اگر کوئی اچانک آپ کا فون اٹھا لے۔

یہ آزادی نہیں کہ کوئی آپ کو کچھ نہ کہے۔

بلکہ اصل آزادی یہ ہے کہ آپ کا دل کسی کے لفظوں کا محتاج نہ ہو۔

آج کی نوجوان نسل خاص طور پر ایک خطرناک جال میں پھنس چکی ہے.

” جذباتی وابستگی کا جال“

 

کسی کے "ہیلو" سے خوشی محسوس ہونا، اور پھر اسی کے نظر انداز کرنے پر پوری رات کا سکون برباد ہو جانا۔

اُف میرے خدایا۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ کوئی محبت نہیں، یہ اپنی خودی کا سودا ہے۔

ایسے تعلقات جن میں آپ خود کو کم تر محسوس کریں، جہاں خودی کا وجود مٹ جائے، وہ تعلق آپ کو آزاد نہیں کرتے، بلکہ باندھ دیتے ہیں۔

خاموشی سے،

اندر ہی اندر۔

اصل آزادی یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کا سکون، کسی کے آن لائن ہونے یا نہ ہونے سے متاثر نہ ہو۔

آپ کی رات کسی کی توجہ کی بھیک میں نہ گزرے، بلکہ اپنی ترقی، عبادت اور خوابوں کی تعمیر میں گزرے۔

آپ کا فون اگر کوئی دیکھ لے تو آپ کے دل کی دھڑکنیں نہ بڑھیں۔

یہ صرف تب ممکن ہےجب آپ کے راز صرف آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہوں۔

اگر کوئی رشتہ آپ کی زندگی میں ہو، تو آپ کو بہتر بنائے، نہ کہ توڑ دے۔

یاد رکھیں:

آپ وہ چراغ ہیں جو کسی اور کی ہوا سے نہیں، اپنی روشنی سے چمکتا ہے۔

آپ کو کسی کے "نظر کرم" کی نہیں، اپنی "خودی" کی ضرورت ہے۔

اپنے وقت کو سکرین کے پیچھے ضائع نہ کریں۔

اس کو تعمیر کی طرف لگائیں۔

اپنے دل کو ان لوگوں سے محفوظ رکھیں جو صرف وقتی خوشی دیتے ہیں، مگر دیرپا زخم چھوڑ جاتے ہیں۔

اپنے رب سے تعلق مضبوط کریں، کیونکہ وہی ایسا رشتہ ہے جو کبھی ٹوٹتا نہیں، جو کبھی چھوڑتا نہیں۔

رات کو سونے سے پہلے،

فون بند کیجیے۔۔۔۔۔۔۔

دل سے بات کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔

دعا کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

اپنی زندگی میں ایسے مشغلے اور مقاصد رکھیں جو آپ کو خوشی اور سکون دیں۔

 مثلاً :

پڑھائی۔۔۔۔۔۔

 تخلیق۔۔۔۔۔۔

رضاکارانہ کام۔۔۔۔۔۔۔

 عبادت۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

خود کو اتنا مضبوط بنائیے کہ اگر کوئی چلا بھی جائے، تو آپ کا دل خالی نہ ہو، بلکہ مطمئن ہو۔

اورہاں

محبت کرنا کمزوری نہیں(صرف محرم رشتےسے) — مگر خود کو کھونا بڑی بھول ہے۔

اصل آزادی یہ ہےکہ جب آپ کی خوشی۔۔۔۔۔۔

سکون۔۔۔۔۔۔۔

اور خودی۔۔۔۔۔۔

کسی دوسرے کی موجودگی یا غیر موجودگی پر منحصر نہ ہو۔

اگر آج آپ نے خود کو سنبھال لیا،

تو کل پوری دنیا آپ کو سلام کرے گی۔

***************

Comments