خودشناسی
Written by:𝕄𝕚𝕤𝕤 𝔸𝕙𝕞𝕖𝕕
آج کی نوجوان نسل ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جو تیز
رفتار ترقی، انفارمیشن اوورلوڈ، اور مسلسل مقابلے کا دور ہے۔ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا،
اور جدید ٹیکنالوجی نے بظاہر دنیا کو قریب کر دیا ہے، مگر دلوں میں دوریاں اور
ذہنوں میں انتشار بڑھا دیا ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کا اپنے اندر جھانکنا، خود کو
پہچاننا، اور اپنی اصل صلاحیتوں سے واقف ہونا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اسی چیلنج
کا نام ہے۔خودی شناسی کی کمی۔
آپ سوچیں گے کہ یہ خودی شناسی ہےکیا؟
خودی شناسی یا Self-Awareness کا مطلب ہے انسان کا اپنے جذبات، سوچ، عادات، طاقتوں، کمزوریوں،
اور مقاصد کو پہچاننا۔ یہ انسان کو اپنے اندرونی وجود سے جوڑتی ہے۔ جب کوئی نوجوان
خودشناس ہوتا ہے، تو وہ بہتر فیصلے کر سکتا ہے، تنقید کو مثبت انداز میں لے سکتا
ہے، اور زندگی کے نشیب و فراز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔
نوجوانوں کی زندگی کا بڑا حصہ سوشل میڈیا پر گزرتا ہے،
جہاں ہر وقت دوسروں کی کامیابیوں کی چمک دمک نظر آتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے
کہ نوجوان اپنی اصل شخصیت سے کٹ جاتا ہے اور دوسروں جیسا بننے کی کوشش میں اپنی
پہچان کھو بیٹھتا ہے۔اور تو اور ہمارا تعلیمی نظام نصاب اور گریڈز پر تو زور دیتا
ہے، مگرخودکی تعمیر، شخصیت سازی، اور کرییٹو سوچ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ بچے
رٹے رٹائے الفاظ یاد کر کے نمبر تو لے آتے ہیں، مگر اپنی سوچ بنانے میں پیچھے رہ
جاتے ہیں۔اکثر والدین اپنی خواہشات اور خواب بچوں پر تھوپ دیتے ہیں، بغیر یہ سمجھے
کہ ان کے بچے کا رجحان، شوق یا صلاحیت کس طرف ہے۔ یہ دباؤ نوجوان کو اندر سے توڑ دیتا
ہے۔ہر وقت دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے کا رجحان نوجوانوں میں احساسِ کمتری پیدا
کرتا ہے۔ وہ خود کو دوسروں سے کم تر سمجھنے لگتے ہیں اور اپنی اصل قابلیت سے محروم
ہو جاتے ہیں۔
پھر نوجوان خود اعتمادی میں شدید کمی،فیصلہ کرنے کی
صلاحیت کا کمزور ہونا،زندگی ،میں مقصد کا نہ ہونا،ذہنی دباؤ، اضطراب،ڈپریشن،
دکھاوااور خود سے نفرت جیسے مسئلوں کا شکار ہوجا تے ہیں۔
خودشناسی کےلیے ضروری ہےکہ ہم ہر دن کچھ وقت خود سے بات
کریں، journaling
کریں، اور اپنے دن کا جائزہ لیں۔ خود کو سمجھنا ایک مسلسل عمل ہے۔پرسنل ڈیولپمنٹ
پر کام کریں۔جیسےکہ کتابیں پڑھیں اورخود کو بہتربنانےوالی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔اپنے
جذبات کو سمجھنا اور کنٹرول کرنا ایک ہنر ہے۔جو خود شناسی میں مدد دیتا ہے۔اچھے
دوست، سمجھدار اساتذہ یا کوئی mentor آپ کی شخصیت کو نکھار سکتے ہیں۔ نیگیٹو ماحول سے دور رہنا خود کو
بچانے کے لیے ضروری ہے۔
لیکن
یاد رکھیں
خودشناسی کوئی ایک دن میں حاصل ہونے والی چیز نہیں،
بلکہ یہ زندگی بھر کا سفر ہے۔ اگر آج کا نوجوان اپنی پہچان کو سمجھنے لگے، تو نہ
صرف وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا
ہے۔ خود کو پہچانیے، اپنے اندر جھانکیے، اور دنیا کو وہ دکھائیے جو آپ کے اندر
چھپا ہوا ہے۔ کیونکہ جب انسان خود کو جان لیتا ہے، تب ہی وہ دنیا کو کچھ دے پاتا
ہے۔اور دنیا کودینا دراصل اپنی اگلی نسل کو دینا ہے۔
*****
Comments
Post a Comment