Hmari zindagi mein ramzan article by Muskan Kauser

ہماری زندگی میں رمضان

از قلم: مسکان کوثر

 

Hmari zindagi mein ramzan article by Muskan Kauser


ہماری زندگی میں رمضان ایک بہت بہترین مہینہ ہے .جس میں قران نازل کیا گیا ہے, جس میں اللہ سبحانہ و تعالی نے اپنے بندوں کی مغفرت کا وعدہ کیا ہے.

اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لیے روزوں کا حکم دیا ہے.

رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں حق اور باطل کا فرق صاف طور پر ظاہر کیا گیا ہے.

جس میں حق تعالی نے صاف ارشاد فرما دیا ہے کہ تم میں سے جو بھی اس پاک مہینے کو پائے تو روزہ رکھے-

لیکن اکثر کچھ کا روزہ بیماری کی وجہ سے نہیں ہو پاتا ہے اور کچھ کا روزہ حیض کے دوران نہیں ہو پاتا ہے.

 

کسی بیماری کے چلتے یا حیض کے دوران جب کبھی بھی ہم روزہ نہیں رکھتے ہیں, تب اگر ہم سے کوئی سوال پوچھے کیا نے روزہ رکھا ہے تو ہم صاف طور پر شرمندہ ہو کر کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو روزہ رکھا ہے یعنی ہم ایک انسان کو دکھانے کے لیے یہ بول دیتے کہ ہم نے روزہ رکھا ہے جب کہ ہم نے روزہ نہیں رکھا ہوتا ہے صرف اس لیے کہ ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے لیکن ہمیں کس بات کے لیے شرمندہ ہونا چاہیے, آخر ہم روزہ اللہ سبحانہ و تعالی کے لیے رکھتے ہیں نہ کہ انسانوں کے لیے, روزے رکھنے والوں کے لیے اللہ نے بہت بڑا اجر رکھا ہے جس نے روزہ اللہ کے لیے رکھا, اللہ کے لیے تقوی اختیار کیا اس کا اجر صرف اور صرف اللہ ہی عطا فرماتے ہیں نہ کہ انسان تو پھر یہ جھوٹ کس لیے کہ میں نےآج روزہ رکھا ہے صرف اس لیے کہ شرمندگی اٹھانی پڑے.

 

اگر کوئی پوچھے کہ روزہ رکھا ہے یا نہیں تو سچ بولنا ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم نے بیماری کے چلتے روزہ نہیں رکھا . ہم کیا وجہ سے جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم نے روزہ رکھا ہے کس شرمندی گی کی بنا پہ بولتے ہیں.

جب کہ اللہ تعالی نے بیمار کے لیے حکم فرمایا ہے.

 " اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو, تو تمہارے لیے کسی اور دن روزہ پورا کرنے کا حکم ہے. ) سورہ بقرہ ایت نمبر 184(

"حدیث میں بھی یہ بات بتائی گئی ہے اگر تم بیمار ہو . اور اس قدر بیمار ہو کہ روزہ نہ رکھ سکو تو تمہارے لیے روزہ رکھنے کا حکم نہیں ہے.

) حدیث صحیح بخاری(

 

لیکن اگر تم میں سے کوئی بیمار ہونے کے باوجود بھی روزہ رکھے تو یہ تمہارا اللہ کے لیے تقوی اور ایمان کی مضبوطی ہے.

معبود برحق نے مومنوں پر روزے فرض کیے گئے ہیں لیکن اللہ سبحانہ و تعالی نے انسان کے لیے ہر بار ہر چیز کے لیے اسانی کا وعدہ فرمایا ہے.

اللہ تو تمہارے حق میں آسانی ہی چاہتا ہے اور تنگی نہیں چاہتا. ) سورہ بقرہ ایت نمبر 185(

اسلیۓ اللہ خود ہمارے حق میں آسانی  چاہتا ہے تو ہم کو کسی اور سے  جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے.

*****************

Comments