کون مجنوں ہے(شورٹ اسٹوری)
تحریر :سیدہ نُورالعین
*یہ کہانی آرزو کی ہے- جو ایک نہایت خوبصورت دلکش اور چنچل لڑکی تھی-
مگر
آرزو اس خوبصورتی کا غلط فائدہ اُٹھاتی تھی-
اُس
نے مُحلّے کے ہر لڑکے کو اور وہاں موجود تمام دُکان والوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہُوا
تھا-
آرزو
کی ماں نہایت شریف اور سُلجھی ہُوئ عورت تھی-
اُسنے
ہمیشہ محنت کو ترجیح دی اور سلائ کرکے گھر چلاتی رہی-
پر
آرزو کو تو جیسے مُفت میں چیزیں لینے کی عادت سی پر گئ تھی-
آرزو اپنی امّی سے ضد کر
کے یُونیورسٹی میں داخلہ لے لیتی ہے-
اُس
کی ماں کو پہلے سے ہی اندازہ تھا کے وہ پڑھنے کی نیت سے نہیں جائے گی-
کیونکہ
اُس نے بارہ جماعتیں ہی دھکا پاس کی تھی-
اب
آرزو کی ضد کے سامنے آخر امّی نے ہار مان ہی لی-
آرزو
نے یونیورسٹی جانا شروع کِیا-
وہاں
جلد ہی اُس کی ایک اچھی دوست بن جاتی ہے مریم....
مریم
ایک سمجھدار اور سُلجھی ہُوئ لڑکی تھی-
جب اُسے آرزو کی حرکتیں
سمجھ آنے لگتی ہیں تو وہ اُسے سمجھانے لگتی ہے-
پر
آرزو اپنی فطرت کے آگے مجبور تھی-
وہ
یونیورسٹی کے ایک لڑکے سے دوستی کر لیتی ہے پر آرزو بے خبر تھی کے وہ لڑکا بھی ایسا
ہی کرتا تھا-
کیونکہ
وہ امیر تھا ہی نہیں صرف دِکھاوا کرتا اور بہانے سے لڑکیوں سے پیسے زیور منگواتا اور
اُنھیں سب میں بے عزت کروا دیتا تھا-
اور آرزو کے ساتھ بھی ایسا
ہی ہُوا پر مریم کی سمجھداری کی وجہ سے لڑکے کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا کیونکہ مریم
گواہ بن کر سامنے آجاتی ہے-
پر آرزو کا پچھتاوا یہی تھا
کے اُس نے ناحق لوگوں کا پیسہ کھایا تھا اس لئے اُسے اتنی رُسوائ اُٹھانی پڑی-
پر
آرزو نے غلطی کو سُدھارتے ہُوئے اسکول میں بچوں کو پڑھانا شروع کِیا اور محنت کرکے
اپنی امّی کا ساتھ دینے لگی-
https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial709
*****************
Comments
Post a Comment