ملک
و قوم سلامت رہے،دعا کریں مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار وطن اپنے پاؤں پر بھی کھڑا
ہو جائے۔ملک و قوم سلامت رہے تو ملک میں سیاست رہے گی، ملک سلامت رہے تو ملک میں عدلیہ
اور مقننہ کام کریں گے۔ملک سلامت رہے تو ملکی ادارے اور نظام مملکت ٹھیک کام کرے گا۔پی
ٹی آئی اور خان صاحب کے سہولت کاروں کو بھی اب ملک کا سوچنا ہو گا۔ پی ٹی آئی اور ان
کے سہولت کاروں نے ہمیشہ ایک رخ پر سوچا ہے انکا مقصد شاید خان صاحب کو تخت پر بٹھانا
اور یقینا خان صاحب کو تخت پر بٹھانے کے لئے وہ پوری قوم،ملک اور باقی سیاستدانوں کو
خدانخواستہ تختے پر بٹھانے کے خواہش مند ہیں۔خان صاحب نے چار سال ملک کا جی بھر کے
ستیا ناس کیا، ان سے اور انکے حواریوں سے ملک نہیں چلایاگیا۔آئی ایم ایف نواز شریف
دور میں ملک کی جان چھوڑ چکا تھا،خان صاحب کے دور میں آئی ایم ایف کے چنگل میں دوبارہ
ملک کو پھنسا دیا گیا۔عوام کو مہنگائی کی چکی میں دوبارہ گرا دیا گیا۔اب پاکستان نے
چھینک بھی لینی ہو تو آئی ایم ایف کی اجازت کی ضرورت پڑتی ہے ورنہ وہ بلیک میل کرتے
ہیں.
****************
Comments
Post a Comment