ایسا لگتا ھے !
ایسا لگتا ھے کہ ہم کسی چیز کے انتظار میں ہیں۔ اپنے ہر
کام میں بہتری کے منتظر ہیں لیکن دوسروں کے معاملے میں انصاف کا انتظار ھے۔
ایسا لگتا ھے ہم نگاہ اُٹھائے اپنے لئے معجزے کے انتظار
میں ہیں لیکن دوسروں کے لئے بدلے کی آگ کا انتظار ھے۔
ایسا لگتا ھے کہ ہر کوئی انتظار میں ھے کہ غلطی ہو اور اس
غلطی کا ڈھنڈھورا پیٹا جائے لیکن اپنے لئے خدا کی طرف سے پردے ڈالنے کا انتظار ھے۔
مجھے
تو ایسا لگتا ھے
آپ
کو کیسا لگتا ھے؟
ذی بٹ رائٹس
Comments
Post a Comment