"سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی
"
تحریر
"آمنہ زینب "
اگر بات سوشل میڈیا کی کی جائے،تو ایک
طرف سوشل میڈیا انسان کو آسانی کی راہ میں گامزن کرتی ہوئی نظر آتی ہے لاکھوں مشکلات
سے جو کسی ایک جگہ بیٹھ کر کرنا ناممکن لگتا تھا 'آج کے ترقیافتہ دور میں یہ کام باآسانی
کیا جا سکتا ہے ۔ساتھ ہی اس بات سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا کہ ہماری نوجوان نسل میں
سوشل میڈیا کی ترقی کی وجہ سے بے شمار برائیاں پائی جارہی ہیں ۔سوشل میڈیا ایک کامیاب معاشرے کیلئے نقصان دے بھی
ہے،اس میں کوئی شک نہیں یہ دور سب سے تیز رفتار اور ترقیافتہ دور مانا جاتا ہے آج اس
بات میں کوئی شک نہیں کے ہماری نوجوان نسل ہر کام میں جدید سے جدید ٹیکنالوجی چاہتی
ہے ۔
لیکن سوشل میڈیا ایک نعمت سے کم بھی نہیں
ہے،معلومات کی ایک پوری دنیا ہے جس میں معلومات کے خزانے کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں
پائی جاتی ،پہلے زمانے میں لوگ کسی چیز کا علم حاصل کرنے کیلئے ہزاروں کتابوں کو پہلے
اکھٹا کرتے اور پھر ان کتابوں سے دن رات محنت کر کے آگاہی حاصل کی جاتی تھی ،میلوں
دوردراز کے سفر دنوں اور مہینوں میں تہہ کیے جاتے تھے ،پہلے زمانے کتابوں کو کوجنا
پڑتا تھا بلکہ اب تو اکیسویں صدی کے تیز ترین اور ترقیافتہ دور میں انسانی زندگی کو
آسان بنا دیا گیا ہے ،اور ایک کلک کی دنیا کا تعارف کروا دیا گیا ہے ۔تاکہ کلک کی دنیا
سے ہر انسان ہرقسم کی معلومات فراہم کرتا رہے،جس سے انسان مستفید ہو سکتے ہیں ۔ایک سرچ کی دنیا نے بہت سے لوگوں کی
زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔اگر کوئی شخص جاب کی تلاش میں ہو تو پہلے زمانے میں دن
،ہفتے اور باز دافعہ تو مہینوں مہینوں ایک اچھی جاب تلاش کرننے میں لگ جاتے تھے۔۔۔۔۔۔لیکن
اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا اتنی ترقی کر گیا ہے کہ گھر بیٹھے جاب تلاش کئ جا سکتی
ہے صرف ایک سرچ کیلئے کلک کی ضرورت پڑتی ہے،
سوشل میڈیا رابطے کا بھی ایک سستا اور
آسان ذریعہ بن گیا ہے پہلے دوردراز بسنے والے ایک دوسرے کے پیارے فون پر ہی بات کر سکتے تھے وہ بھی چند سینڈ ۔۔۔۔۔۔۔مہینوں مہینوں
جدائی کے بعد لیکن اب تو ایسی ایسی ویب سائیڈ ز آگئی ہیں جس سے آپ جہاں بھی ہوں نا
صرف آپس میں بات کر سکتیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کو باآسانی دیکھا بھی جا سکتا ہے ،سوشل
میڈیا کی وجہ سے میلوں کے فاصلے سمٹ گئے ہیں اور اپنوں سے دوریاں کم ہو گئیں ہیں ۔اب
تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے ہرباکمال شخص اپنے جوہر دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے اپنے بے شمار جواہرات دنیا کے سامنے
پیش کر سکتا ہے اور وہ مقام حاصل کر سکتا ہے اپنی محنت سے جس کے جواب ہر انسان دیکھتا
ہے ۔جہاں سوشل میڈیا کو ایک نعمت مانا جاتا ہے وہاں سوشل میڈیا دنیا میں بے شمار فتنے
اور فسادات کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔سوشل میڈیا کی دنیا جہاں ایک کلک میسر ہوتا ہے
وہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی دیکھی جاتی ہیں ۔سوشل میڈیا کی دنیا میں میں جہاں بھر
کی خبریں پائی جاتی ہیں دنیا کے کس کونے میں کیا ہو رہا ہے اس بات کا علم باآسانی معلوم
ہو جاتا ہے ،بہت سے لوگ سوشل میڈیا کی دنیا میں خود کو درست اور غلط طریقے سے خود کو
اور ایک دوسرے کی شخصیت کو پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
آج سوشل میڈیا انسان کو بے شمار سہولیات فراہم کر رہی ہے،لیکن ساتھ ہی ساتھ
ایسے ایسے حالات بھی انسان کیلئے پیدا کرتی جارہی ہے یہ سہولت جو آنے والے وقت میں
انسان کی بھی زندگی کیلئے مشکلات پیدا کرتا جارہا ہے جو حل ہوتے ہوئے کم ہی نظر آ رہیں
ہیں ۔
***********************
Comments
Post a Comment