Safak qaid Article by Jave Ria

Safak qaid Article by Jave Ria

عنوان :

سفاک قید

Jave Ria 🌻

 

جانتے ہو دنیا کی سب سے کڑی اور سفاک قیدوں میں سے کون سی قید ہے؟

 

"وہ قید.... جس میں قیدی بھی ہم خود ہوتے ہیں اور قیدخانہ بھی ہمارا اپنا وجود ہی ہوتا ہے.

اس قید خانے کی زنجیروں  کی چابیاں بھی ہمارے ہی ہاتھ میں ہوتی ہے۔۔ مگر ہم کبھی اسے استعمال ہی نہیں کر پاتے۔۔

اس قید میں نہ تو ہ۔ جی سکتے ہیں اور نہ مر سکتے ہیں۔

یہ ہمارے جسم کو بظاہر آزاد تو رکھتی ہے ہمیں چلنے پھرنے کی اجازت تو دیتی ہے

مگر ہماری روح کو جکڑ لیتی ہے۔

اس قید خانہ کے دروازے پر تالا بھی ہم نے خود لگایا ہوتا ہے

اس کی دیواریں ہم نے اپنی کمزوریوں خوفوں اور پچھتاووں سے کھڑی کی ہوتی ہیں۔

اس قید میں ہمارے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود ہم خالی پن کا شکار رہتے ہیں۔

آزادی سراب کی مانند لگتی ہے

اور زندگی  ایک قفس میں بند  پرندے کی طرح  پر رکھتے ہوئے بھی پرواز سے سدا محروم رہتی ہے۔ "

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments