Hum kab jagen gy article by Amna Sehr

Hum kab jagen gy article by Amna Sehr

Description :

یہ آرٹیکل امتِ مسلمہ کو غفلت سے جاگنے کی پکار دیتا ہے۔

یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دشمن متحد ہے اور ہم بکھرے ہوئے ہیں۔

فلسطین، لبنان اور دیگر مسلم ممالک پر ہونے والے ظلم پر خاموشی خطرناک ہے۔

اب وقت ہے کہ ہم ایمان، اتحاد اور عمل سے اپنی کھوئی ہوئی عظمت واپس لیں۔

**************

آرٹیکل:

ہم کب جاگیں گے؟

ہم سب کیا کر رہے ہیں ؟ ہم سب غفلت کی میٹھی نیند سو رہے ہیں۔یا جان کر بھی انجان بنے بیٹھے ہیں۔

امت مسلمہ بھنور میں پھنستی جا رہی ہے،ہمارے اردگرد کیا ہورہا ہے ،ہمیں کچھ خبر نہیں،ہم جاننا  چاہتے بھی نہیں ہیں کیونکہ ہمیں اپنے کمفرٹ زون میں رہنا پسند ہے۔ہم تلخ حقیقت کو نظر انداز کر کے میٹھی نیند سونا  چاہتے ہیں۔

تیسری جنگ عظیم دور نہیں ۔۔بلکہ تیسری جنگ عظیم کی شروعات ہو چکی ہے۔

اسرائیل فلسطین کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکا ہے ۔سیز فائیر صرف نام کا ہے کیونکہ اب بھی ان پر ظلم جاری ہے ۔

اب لبنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک ایک کر کے تمام مسلم ممالک کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔

وہ دن دور نہیں جب ہم بھی دشمن کے نشانے پر ہونگے ۔اگر آ ج ہم ظلم پر خاموش ہیں ۔کیا آپ کو لگتا ہے کل کوئی ہماری مدد کو بھی آئے گا۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں سورۃ النساء میں فرماتے ہیں:

وَمَا لَـكُمۡ لَا تُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآءِ وَالۡوِلۡدَانِ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡ هٰذِهِ الۡـقَرۡيَةِ الظَّالِمِ اَهۡلُهَا‌ ۚ وَاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙۚ وَّاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ نَصِيۡرًا ۞

ترجمہ:

"اور تمھیں کیا ہے کہ تم اللہ کے راستے میں اور ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال لے جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنا دے اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کوئی مدد گار بنا۔ "

ابھی حال ہی میں  تحریک لبیک کے احتجاج میں

اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہایا گیا۔ دشمن کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی بجائے ہم ایک دوسرے کی جان کے درپے ہیں ۔کیا ہمارا مذہب ہمیں یہ درس دیتا ہے ؟

انڈیا میں ہمارے مسلمان بہن بھائی مشکلات کا شکار ہیں۔وہاں لڑکیوں کو سکول کالجوں میں اپنے حجاب کی خاطر نجانے کیا کچھ سہنا پڑ رہا ہے ۔سننے میں آیا ہے کہ انڈیا میں مسلمانوں کی مسجدیں اور قبرستان تباہ کر کے مندر بنانے کا بل پاس ہونے جارہا ہے ۔ نیز یہ کہ ہر جگہ مسلمان رسوا ہو رہے ہیں۔ پستی امت مسلمہ کے مقدر کا حصہ بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

یہی وقت ہے آپس کی رنجشیں بھلا کر پھر سے متحد ہونے کا ، اپنے ایمان کو قاسم بن محمد اور خالد بن ولید جیسا مضبوط کرکے دنیا کے نقشے پر ابھرنے اور دشمن کے خلاف ڈٹ جانے کا !!

یہی وقت ہے جاگنے کا ۔۔۔۔۔اپنی تاریخ کو پھر سے زندہ کرنے کا ۔

یہی وقت ہے اے مسلمانو! اٹھ جاؤ اللہ کی رضا کو اپنی پہلی ترجیح بناؤ۔

**********************

Comments