نئی نسل
𝕄𝕚𝕤𝕤 𝔸𝕙𝕞𝕖𝕕
آج
کی تحریر بچوں کے نام
آج
کی تحریر نئی نسل کے نوم
آج
کی تحریر آنے والی نسل کا حق
ایک
بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہماری اگلی نسل ہمیشہ ہم سے دو ہاتھ آگے ہوگی وہ نسل چاہے اولاد
ہو یا شاگرد
اس
بات کا خیال رکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ ہم بچے کو کیسے ڈیل کرتےہیں کیسے ٹریٹ
کرتے ہیں کیونکہ نئی نسل کا سٹیمنا زیادہ ہے ہم ان کو جو بھی دیں گے وہ ہمیں وہی جذبہ
دو گنا کر کے دیں گے
وہ
چاہے پیار ہو
نفرت
ہو
کم
توجہ ہو
ڈیپریشن
ہو
احساس
کمتری ہو
مطلب
کچھ بھی ہو
جو
ہم اپنے بچے سے امید کرتے ہیں وہ پہلے ہمیں خودکرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل
اسی طرح جیسے
ہم
بیج بوتےہیں دراصل بچوں کی تربیت کرنا بیج بونے جیسا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسے
کہ ہمیں آم چاہیے تو
تو
انسانی عقل کا تقاضا ہے کہ ہم انار کا بیج نہیں بوئیں گے بلکہ آم کا بیج ہی بوئیں گے
اسی
طرح
اگر
ہم اپنے بچوں پر چیخنے چلانے کے بعد توقع کرتے ہیں کہ وہ برداشت کریں گے تو معذرت کے
ساتھ ہم غلط ہیں
اگر
ہم بچوں پر ایک مرتبہ چلائیں گے تو بچے ہم پر دو مرتبہ چلانے کی کوشش کریں گے
اگر
ہم اپنے بچوں کو عزت پیار اور توجہ دیں گے تو بچے ہمیں عزت پیار اور توجہ ہی دو گنا
کر کے دیں گے اگر ہم بچوں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے بھی ہماری عزت نہیں کریں
گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر
آپ کو لگتا ہے کہ صرف چھوٹے کو ہی بڑے کی عزت کرنی چاہیے تو معذرت کے ساتھ آپ ادھر
ایک مرتبہ پھر سے غلط ہیں اگر آپ بچے کو عزت نہیں دیں گے تو بچے کو تو عزت کے معنی
ہی نہیں پتہ چلیں گے کبھی بھی
اگر
آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ لفظ عزت کو پہچانے آپ کی عزت کرے دوسروں کی عزت کرے تو آپ
کو سب سے پہلے اپنے بچے کی عزت کرنا ہوگی اور کروانا ہوگی اگر آپ بچے کی عزت نہیں کرتے
اور نہیں کرواتے تو آپ کا بچہ خود بھی اپنی عزت نہیں کرے گا اور جو اپنی عزت نہیں کر
پاتا وہ کسی کی عزت کیسے کرے گا لہذا اس چیز پر تھوڑا غور و فکر کریں کہ اگر آپ اپنے
بچے کی عزت نفس پر دھیان دیں گے ان پہ چیخنا چلانا کم کریں گے تو اس سے آپ کے بچے کی
کردار سازی ہوگی اور اپنے بچے کو صرف اپنے خاندان کا چشمہ چراغ سمجھنا چھوڑ دیں
آپ
کے بچے سے آپ کی نسل چلے گی آپ صرف اتنا سوچتے ہیں
لیکن
اب سے یہ سوچ شامل کر لیجئے کہ آپ کے بچے سے صرف آپ کی ہی اگلی نسل نہیں چلے گی ہمارے
پورے معاشرے کی اگلی نسل آپ کے بچے سے چلے گی
یہ
ہمارا معاشرہ ہے
اس
میں غلط فیصلے کرنے والے
غلط
روایات کو چلانے والے
غلط
روایات پہ چلنے والے ہم ہی ہیں
جب
سب کچھ بگاڑا ہم نے ہے آدم زادوں نے پھر ہم کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ کوئی خضر آئے
اور سب کچھ سمیٹ کے چلا جائے
ہمیں
اس بات پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہمارے بچوں کی عزت نفس بہت بلند ہونی
چاہیے
تاکہ
وہ
اپنی عزت کریں
دوسروں
کی عزت کریں
اپنی
عزت کروائیں
دوسروں
کی عزت کروائیں
اپنے
اساتذہ
اپنے
والدین
اپنے
خاندان
اپنے
ملک
اپنی قوم
اور
سب سے بڑھ کے اپنے معاشرے کےلیے خود کو ایک مثال بنائیں
امید
ہے بلکہ کہہ لیجیے کہ ممکن ہے کہ آپ میری باتوں سے اتفاق کریں گے اگر پھر بھی آپ میری
کسی بات سے اختلاف رکھتے ہیں تو برائے مہربانی مجھے اگاہ کریں تاکہ میں اس پہ مزید
سوچ سکوں
اور
اس کو پرکھ سکوں
کہیں
میں کچھ غلط تو نہیں کہہ رہی اور اگر میں غلط ہوں تو میں اپنی اصلاح کرلوں
یا
تو اپنی اصلاح کر لیں یا میری اصلاح کروا دیں
طالب
دعا آپ کی
𝕄𝕚𝕤𝕤
𝔸𝕙𝕞𝕖𝕕
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment