Talash e musarat article by Amina Maqsood Razi

Talash e Musarat article by Amina Maqsood Razi

عنوان :

تلاش ِ مسرت

از:آمنہ مقصود راضی

 

یہ ہر کسی کے آنسوؤں کی داستان ہے..

 

کہ آپ کسی کو دوست کہہ کر پہلی دفعہ اس کے پاس جائیں..

وہ آپ کے لیے خوشی مسرت کی وجہ بنے گا..

اور وہی خوشی کو پھر سے محسوس کرنے کے لیے آپ اس کے پاس پھر سے جاتے ہیں خوشی تو ملتی ہے مگر پہلے دفعہ جیسے ہرگز نہیں..

 

اور یہ بات ہم کچھ کم مگر محسوس ضرور کرتے ہیں...

 

اور کچھ دن بعد وہ جو دوسری دفعہ کی خوشی ملتی ہے اسے پھر سے محسوس کرنے کے لیے جاتے ہیں..

اور دیکھتے ہیں وہ بھی مسرت نہیں ملتی مطلب ہم اس کے ساتھ بھی ایسے ہی عام انسان کی طرح محسوس کرنے لگ جاتے ہیں..

کوئی بھی آپ کو مسلسل خوش نہیں کر سکتا کسی نے بھی ہمیں خوش رکھنے کا ٹھیکہ  نہیں اٹھا رکھا..

 

جانتے ہیں یہ کیسے ہوتا.؟

اگلے کی نظر میں ہم اپنی اہمیت کو ختم کر دیتے ہیں..

اور ایسے ہی سامنے والا انسان بیزار ہوجاتا..

 

وہ انسان جو اہلِ محبت ہو اس کے ساتھ تھوڑا تکلف کرنا بہت ہی ضروری ہوتا مگر یہی تو سوال ہے کہ..

 

کیا ہم وہی محبت جو دوسروں سے کرتے ہیں کیا اتنی توجہ خود پر نہیں دے سکتے؟؟

 

 یہ بیوقوفانہ کام ہیں کہ دوسروں سے اچھائی کی امید کرنا..

وہ دن مجھے اب ہر بات پر یاد رہتا جب اس شب میں کسی کے رویے پر بہت روئی تھی..

 

تو عکسِ راضی نے سوال کیا.. کیا تم وہی ہو؟؟

 

میں اس وقت سے خود کے لیے خود کی مسکاں خود کو بنایا..

گلاب اور کلیوں سے..

تتلیوں اور رنگتوں سے..

چڑیوں اور چراغ سے..

خود سے محبت سیکھی..

یعنی

جینا سیکھا..

اس کے سوال سے جواب تلاش کیا..

ہماری خوشی کبھی بھی کوئی دوسرا نہیں جب تک ہم خود کے ساتھ خوش رہیں.

 

کیا آپ کسی کے جانے پر زندہ رہنا چھوڑ دیں گے..؟

کیا کھانا پینا چھوڑ دیں گے.؟

کیا آپ مسکرانا چھوڑ دیں گے؟؟

 

ارے عکسِ راضی میری بات سنو..!

 

اگر سامنے والا اتنا ہی غیرت مند ہوتا تو کبھی چھوڑ کر مت جاتا اسے پتا ہوتا کہ یہ اہلِ دل ہے تو تجھے اپناتا...

 

جب کوئی یہ بات تھان لیتا ہے ناں اسے اپنانا ہی اپنانا ہے تو ساری دنیا تک اس کے آگے ہار سکتی ہے

 

اس لیے تم محبت سے دور اک اور بھی دنیا اس میں رہ کر دیکھو..

جہاں خود کو خوش کرنے کے لیے..

 

"سرد موسم ہو کشمیری کی پیالی اور اس سے اٹھتی گرم چائے کی بھاپ اور کھڑکی سے باہر پرانی صدیوں کے پیروں کو دیکھ کر ہم اپنی خوشی سے ملاقات پر ہوتے ہیں."

 

مت بھولیں کہ ہماری خوشی ہمارے ہاتھ میں ہی ہے لوگ تو فقت چند لمحوں کے لیے آتے ہیں وہ بھی دل پر زخم کرنے..

 

دیکھا جائے تو ہمیں ہر رونق ہماری زات سے ہی مل سکتی ہے..

 

اپنا ڈپریشن دور کرنے لے لیے مسکراہٹ کا سہارا لیا کریں اور تنہائی میں خوبصورت راہوں پر تنہا چلتے دھما دھما مسکرایا کریں..

اورہمارے سب سے بہترین دوست ہم خود ہیں اور ہمارا رب کافی ہے ہمارے سکون کو..

تہجد میں رب سے ڈھیروں باتیں کر لیا کریں..

اس سے آپ کا دل نہیں بھرے گا..🌸

***************

Comments