Aaj ki larki ke liye pegham article by Alisha Muhammad Riaz

Aaj ki larki ke liye pegham article by Alisha Muhammad Riaz

آج کی لڑکی کے لیے پیغام

از: علیشاء محمد ریاض

یہ جو حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،اس کے ختم ہونے یا رک جانے کا انتظار مت کریں یا یہ مت سوچیں کہ حکومت اب کچھ فیصلہ کریگی یا کوئی بہادر نوجوان آکر یہ شر ختم کردیگا ۔۔۔۔

 

ہمیں جو کرنا ہے خود کرنا ہے ۔ عورت کمزور ہے یہ معاشرہ سمجھتا ہے خود کو مضبوط بنا کر دکھائے

ہر عورت کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار  کریں ۔۔اگر وہ نہیں کرتی تو وہ بذاتِ خود اپنی عزت و وقار کی مجرم ہے ۔

احتیاطی اقدامات:

1: اسلام  میں عورت کو پردہ کا حکم ہے ایسا پردہ جسے پردہ کی ضرورت نہ ہو ، اوڑھنی کی طرح کھلا ،لمبا، ہو ۔۔میں اب ایسا نہیں کہہ رہی کہ پردہ کرنے والیوں پر کوئی حملہ نہیں ہوتا یا نہیں ہوگا ۔۔۔ بلکہ پردہ اللہ تعالیٰ کا حکم بھی ہے اور   دوسرا یہ آپ کے لئے ایک ڈھال ثابت ہوگا۔ کوشش کیجئے کہ آپ کی ڈھال تک آنے سے پہلے آپ اپنی طرف آنے والے ہر بھیڑیے کو چیڑ پھاڑ کر رکھ دیں ۔۔۔

 

2: ہر ماں, بہن ، بیٹی ، یعنی میں ہر عورت سے گذارش کرتی ہوں کہ جہاں آپ باہر نکلتے وقت  بیگ لیکر جاسکتی ہیں کیا اس میں کوئی ،چاقو یا خنجر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ۔۔ آپ ایک سپرے بوتل لے جس میں سرخ مرچے  اور پانی بھر لے  ۔اپنے۔  ہتھیار خود بنائے ۔ اگر کوئی  افورڈ کر سکتے ہیں انہیں چاہیے اپنی بچیوں ، بیویوں کے ليسنس بنوائیں  اور انہیں پسٹل چلانا سکھائے  تاکہ وہ غلیظ لوگ قدم اٹھانے سے پہلے ہی بھاگ جائے ۔۔۔

 

3: بہت مجبوری ہو تو گھر سے نکلا کریں ۔اگر آپ سٹوڈنٹ ہے ٹیچر یا کوئی بھی آپ کا پروفیشن ہے جس کے لئے آپ کو روزآنہ گھر سے نکلنا پڑتا ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نکلا کریں ۔۔

 

4: ہر عورت کو چاہیے باپ ، بھائی ،شوہر اور بیٹے کہ علاوہ آج کل کسی پر کوئی بھروسہ نہ کریں . کسی کے ساتھ فرینک نہ ہو ۔ آپ سمبھل جائیگی تو آنے والی اپنی نسلوں کی بچیوں اور بچوں کی تربیت اچھے سے کر پائے گی ۔۔ یقین مانے میں سوچتی ہوں کہ( استغفراللہ) اگر میں مسلمان نہ ہوتی لیکن ایک عورت حفاظت میں اور اپنی عزت کی حفاظت کیسے کر سکتی ہے تو مجھے یہ جواب صرف اور صرف قرآن مجید سے ملتا۔ قرآن مجید کی سورۃ نور کو کبھی مکمل ترجمے تفسیر سے پڑھیے ۔۔اگر پڑھا ہوا ہے پھر بهی پڑھیے ۔۔اور اپنا محاسبہ کیجئے کہ ہم کہا کہا غلط ہے ۔ اللہ رب العالمین تو ہمارا مالک ہے وہ تو ہمیں پہلے ہی بتا چکا ہے ، حکم دے چکا ہے اور اس کا حکم نہ ماننے والوں کو فائدہ کب ہوا ہے ؟ حکم نہ ماننے والے  سب کے سب خسارے میں پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔

 

5: یہ پڑھ کر بھول مت جائیے گا۔

 کل سے آپ کہ بیگ میں خود کے بچاؤ کے لیے کچھ ہونا چاہئے میری پیاری بہنوں 🌿 اللہ ہر ماں بیٹی ، بہن کی عزت کی حفاظت فرمائے آمین ۔🤲🏻

 

میری خواہش ہے آپ یہ پیغام جہاں تک ہوسکے پُہنچا دیجئے ۔۔  اللہ سبحان و تعالیٰ میری ادنیٰ سی کوشش  کو قبول منظور فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین 🦋🍂

از: علیشاء محمد ریاض ۔۔

******************

Comments