میری سالگرہ....
تحریر : سیدہ نورالعین
* آج میری سالگرہ کا دن ہے اور بیٹھے یہی سوچ رہی
ہوں کہ آخر کیسے اسے خاص بنایا جائے اور کچھ خاص کیا جائے....
یہ سب کہنے کا مقصد پتہ
ہے کیا ہے؟
زیادہ
تر ہم لوگ ایسے ہی سوچتے ہیں کے...
یہ ہمارا بہت خاص دن ہے
ہم سے جو سکے بلکہ زیادہ سے زیادہ اس دن کو خوبصورت دلکش بنائے...
ایک
قسم کے تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو جوش و خروش سے منانا چاہتے ہیں اور کافی حد تک کوشش کرکے
مناتے بھی ہیں..
اور دوسری طرح کے وہ لوگ
ہوتے ہیں جو طرح طرح سے سوچتے ہیں اور اس خاص دن کو زیادہ اہمیت نہ دیتے اور نہ یہ
اہمیت دینے کے لائق سمجھتے....
پر
تیسری طرح کے دکھی اور ٹوٹے ہوئے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے دل میں ہزار خواہشیں ہوتی
ہیں اس خاص دن کو لے کرکے یہ ہمیشہ سے اچھے سے ہر چیز چاہتے ہیں پر مسئلوں میں الجھے
یہ لوگ حالات کے آگے بڑے ہی مجبور ہوتے ہیں چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پاتے....
سوال یہ ہے کے میں یہ باتیں
آخر آج ہی کیوں کر رہی ہوں؟
کیونکہ
میں اس دن کی اہمیت کیا ہے اور کتنی ہے یہ بتانا چاہتی ہوں!....
دیکھے...اگر
آپ اس بات کو سمجھ جائے کے یہ بے کار دن یا غیر اہم دن نہیں ہے کیونکہ واقعی یہ اہم
ہے اللہ پاک اس ہی دن ہمیں ماں کے پیٹ سے دنیا میں لائے اور زندگی ایک بہت بڑی نعمت
ہے اب بہت سے لوگ اسلامک حساب سے مناتے ہیں اور بہت سے انگلش حساب سے خیر....بات یہ
ہے کے ہمیں حد سے گزر کر غلط طرح سے نہیں منانی چاہئے وہ کام نہیں کرنے ہیں جو اللہ
کے نا پسندیدہ ہیں پر ایک اپنی کوشش کی حد تک اگر آپ اس دن کو اچھے سے مناتے ہیں مناسب
اور سہی طریقے سے تو اچھی بات ہے کیونکہ یہ تو شکر کا دن ہے شکر کے سجدے کا دن ہے اور
زندگی کو آگے بہترین طرح سے شروع کرنے کا دن ہے کے دیکھے اب مجھے یہ کرنا ہے یہ غلط
کام چھوڑنا ہے اچھے سے جینا ہے....
تو بس میں یہی سب سوچ
رہی تھی اور اپنے کل کے لئے اچھی اچھی بہتری کی دعائیں کر رہی تھی اور سوچا ہے شکر
کا سجدہ کرنا ہے اور آگے کے لئے خود کو ایک نئے انداز سے تیار کرنا ہے کیونکہ جینا
ہے اور ہار نہیں ماننی کبھی ہمت نہیں ہارنی کبھی بس چلنا ہے اور شکر صبر کرنا ہے اور
غمگین نہیں ہونا ہے جلد سب بلکل ٹھیک ہوجائے گا انشاءاللہ.....
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ختم شد.....شکریہ
https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL
Comments
Post a Comment