عنوان:
اسرائیل کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟
ازقلم:اقصیٰ علی
اسرائیل کا بائیکاٹ ہر پروڈکٹ کا بہت ضروری ہے میں بس ان لوگوں
سے مخاطب ہوں جو کہتے ہیں بائیکاٹ سے کیا ہوگا؟
فلسطین کی جگہ ان کے بچے ماؤں بہنوں کی جگہ ذرا خود کو رکھ کر
دیکھیں کیا آپ قبول کر پائیں گے آپ کا ملک ختم ہو رہا ہو مائیں بہنیں ان کی عزت کی
حفاظت نہ ہو بچے سرعام قتل کیے جا رہے ہوں بہنوں کی عزت سرعام خراب کی جا رہی ہو آپ
کی نسل کشی ہو رہی ہو کیا واقعی آپ کے لیے قابل قبول ہے
نہیں نا یہ اسرائیل کے ہاتھ فلسطین کے خون سے لت پت ہیں ان کی
بنائی ہوئی چیزیں قبول کیوں ہیں آپ نے اپنے
ضمیر کو سلا دیا ہے کبھی آواز نہیں آئی ضمیر کی
آخر کیوں میں یہ سب چیزیں کھا رہا ہوں
یا استعمال کر رہا ہوں
تصور کریں کہ اگر آپ کے اہلِ خانہ کو بے دردی سے قتل کر دیا
جائے اور ان میں سے صرف آپ بچے ہوں اور پھر وہی شخص جس نے قتل کیا ہے کوئی بھی چیز
فروخت کر رہا ہو یا مفت میں ہی کیوں نہ دے رہا ہو وہ آپ کو قبول ہوگی؟
نہیں نا پھر اسرائیل
کے پروڈکٹ کیوں قبول ہیں
آپ کو ان معصوم
بچوں کی آوازیں ان کی سسکیاں ان کی پکار سنائی نہیں دیتی کیا آپ کا ضمیر زندہ ہے یا
مردہ ہو گیا ہے آپ کا دل زندہ ہے آپ کا ایمان زندہ ہے
مجھے افسوس ہوتا ہے جب کوئی کہتا ہے بائیکاٹ کیوں کریں اس سے
کیا ہوگا کیا فلسطین کی مدد ہو جائے گی یا اور کچھ بھی؟
تو ان لوگوں سے یہ کہوں گی کہ جب ہم سب عہد کر لیں کہ اب اسرائیل
کی ہر چیز ہم پر حرام ہے تو کیا ان کا نقصان نہیں ہوگا؟
ہوگا ضرور ہوگا جب ان کی چیزیں خریدی نہیں جائیں گی ان کی ہر
چیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا تو ان کی ہر پروڈکٹ کی کمپنی کا نقصان ہوگا کبھی نہ کبھی
تو ان کے مالی حالات بگڑیں گے لیکن اس کے لیے عہد کرنا بہت ضروری ہے
بس ایک بار ایک بار اپنے ضمیر سے سوال کریں کہ کیا واقعی بائیکوٹ سے کوئی فرق نہیں
پڑے گا؟
بروزِ محشر اللہ سبحانہ و تعالی کے سامنے کیسے حاضر ہوں گے کہ
آپ نے کیا کیا اس زندگی میں اور جب وہ پوچھے گا کہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی ان کی
مدد کی تو کیا جواب دیں گے ربِ العالمین کو کہ آپ نے فلسطین مظلوم کی مدد کی؟
آپ کی یہ سوچ آپ کچھ
نہیں کر سکتے آپ کے لیے یہ سوچ بالکل غلط ہے
آپ فلسطین کی مدد کر سکتے ہیں اسرائیل کا بائیکاٹ کر کے اپنے بچوں اور اہل خانہ پر
اسرائیل کی ہر چیز حرام کر کے میری نظر میں اسرائیل کی ہر چیز حرام ہے
کیونکہ اسرائیل فلسطین پر ظلم کر رہا ہے وہاں نسل کشی ہو رہی
ہے فلسطین مظلوم ہے اور مظلوم کی مدد کرنا ایک مسلمان پر فرض ہے
اور بائیکاٹ بہت ضروری ہے اسرائیل کی ہر چیز ہر پروڈکٹ مسلمان
پر حرام ہے اور انسانیت پر بھی اگر آپ واقعی ایک اچھے انسان اور اچھے مسلمان ہیں تو
بائیکاٹ کرنا مشکل کام نہیں ہے آپ کے لیے
برائے مہربانی اپنے بچوں کو ماؤں بہنوں اور پورے اہلِ خانہ کو
اسرائیل کے ہر پروڈکٹ کے بارے میں بتائیں اور انہیں سمجھائیں کہ اِن کا بائیکاٹ کرنا
کتنا ضروری ہے کتنا لازم ہے اگر آپ فلسطین کے لیے واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے
لیے دعا کریں اور بائیکاٹ لازمی کریں کوشش کرتے رہیں اور بائیکاٹ جاری رکھے اللّٰہ
بہت جلد اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے ختم کر دیگا
٭٭٭٭٭٭٭٭
(ختم شد)
Comments
Post a Comment