Iqra
Rasheed Tehreer nigar Arifwala
واقعہ کربلا کا احادیث سے مختصر خلاصہ
___
یزید
نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن ظلم کیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس کی بیعت کریں
حضرت حسن علیہ السلام کو بھی زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔
المستدرک
الحاکم 4816
مصنف
ابنِ ابی شعبہ 38514
سیدنا امام حسین علیہ السلام نے
یزید بن معاویہ کی بیعت سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اسلام میں خلیفہ کا بیٹا خلیفہ
نامزد نہیں ہو سکتا۔ جبکہ یزید کی خلاف کی بیت حضرت معاویہ ؓ نے اپنے زندگی میں ہی
لینا شروع کر دی تھی۔ سیدنا حسین علیہ السلام اسے اسلام کی حقیقی روح کے خلاف سمجھتے
تھے۔ اور اس حکومتی بگاڑ کی پیشنگوئی حضرت
محمد ﷺ نے وصال سے قبل کر دی تھی:
۔۔۔۔۔
سنن
نسائی الکبری 11491
المستدرک
الحاکم 8483
بخاری شریف 4042
اہل بیت پر ظلم کرنے کے ساتھ ساتھ
یزید نے بیت اللہ کے گلاف کو اگ لگا دی جس سے بیت اللہ کا کچھ حصہ شہید ہوگیا اور واقع
حرہ میں یزیدی فوج نے قتل عام کر کے صحابہ کا مال لوٹ لیا اور مدینہ کی حرمت کو بھی
پامال کیا۔
مسلم شریف 3245
بخاری شریف 2604، 2959
اگر
اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام اس حکومت کو مان لیتے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ اس
دور کی بدترین اسلام دشمن طاقت کو تلوار کے زور پر مان لینا
___
جب
حسین علیہ السلام کا سر مبارک عبیداللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا اور ایک طشت میں رکھ
دیا گیا تو وہ بدبخت اس پر لکڑی سے مارنے لگا اور آپ کے حسن اور خوبصورتی کے بارے میں
بھی کچھ کہا اس پر انس ؓ نے کہا حسین ؓ، رسول
اللہ ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔
بخاری
شریف 3748
__
وہ سر جس پر حضرت محمد ﷺ خود بوسہ
دیا کرتے تھے۔ اس کو کوفہ کے گلیوں میں گھومایا گیا بے حرمتی کی گئی وہ حسین جس کے
بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ
حسین
مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں جو حسین سے محبت کرے گا اللہ اس سے محبت کرے گا حسین
میری اولاد سے ہے"۔
۔۔۔۔۔
مشکوۃ
المصابیح 6169
رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا حسن اور حسین اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں
۔۔۔۔۔
ترمذی
شریف 3768
رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا حسن اور حسین دنیا میں میرے دو پھول ہیں
۔۔۔۔۔
بخاری
شریف 3753
رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے حسن اور حسین سے محبت
کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔‘
۔۔۔۔۔
ابن
ماجہ 143
رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو کوئی اہل بیت سے بغض
رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل کرے گا۔
۔۔۔۔
السلسلۃ
الصحیح 3611
ایک
بات یاد رکھیں سیدنا حسن، سیدنا حسین اور کربلا کے دیگر شہید مظلوم نہیں بہادر مجاہد
تھے۔ ان کو مظلوم کہنا ان کی قربانی اور بہادری کی توہین ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ
وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اللَّهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ
اہل البیت علیہم السلام اجمعین 🤲🏼
****************
Comments
Post a Comment