*Iqra Rasheed Tehreer Nigar Arifwala*
میں
چاہتی ہوں میں ایک کتاب لکھوں جس میں صرف حوصلے ہوں، دلاسے ہوں، تسلیاں ہوں!
ان
لوگوں کے لیے جن کا درد کوئی بھی نہیں بانٹ سکتا ہے!
جن
پر کوئی بھی تسلی اثر نہیں کرتی ہے۔
پر
میں لکھوں گی اس ماں کا درد جس کا اکلوتا جوان بیٹا مر گیا ہو!
میں
لکھوں گی اس بہن کا دکھ جس کے بھائی کی لاش دوسرے ملک سے آئی ہو!
میں
لکھوں گی اس باپ کی حالت جس کا جوان بیٹا اکسیڈنٹ میں مر گیا ہو اور بوڑھے باپ نے سڑک
سے لاش اٹھائی ہو!
میں
اس بیوہ کی حالت لکھوں گی جس کی شادی کو فقط چند دن ہوئے ہوں اور اس کا شوہر دشمنی
میں مار دیا گیا ہو!
میں
لکھنا چاہتی ہوں جوان بیٹیوں کے والدین کے انتقال کا دکھ!
کاش
میں درد کے سمندر میں ڈوب کے وہ سارے الفاظ ڈھونڈ لاوں جو دلاسے دے سکیں! جو لوگوں
کے درد سمیٹ لیں، جو رونے والوں کے حوصلے بنیں۔ 💔🫂
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment