شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ۔۔
میری
آج لکھی گئی تحریر کا نام "گناہ"ہے ۔۔
دراصل
ہم جو اجکل اپنی زندگی گزار رہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ اس میں ہم بہت سے گناہ کر گزر
جاتے ہیں۔۔اچھا اب ہم سب سے پہلے اس لفظ گناہ پر غور کرتے ہیں ۔۔۔گناہ سے مراد ایسا
کام جس سے ہمارے رب نے ہمیں منع کیا ہو لیکن ہم پھر بھی وہ جان بوجھ کر کریں ۔۔۔اچھا
اب دوسری بات پر غور کرتے ہیں کوئی ایسا کام جو ہم سے انجانے میں ہو جائے گناہ کہلائے
گا ؟؟تو جواب ہے نہیں کیونکہ ایسا کام جو ہم سے انجانے میں ہو جائے تو وہ گناہ نہیں
""غلطی کہلائے گی ۔۔۔
مثال
کے طور پر ہم کالج جاتے ہیں بریک کا وقت ہوتا ہے سب اپنی دوستوں سے باتیں کرتے ہیں
آپ بھی اپنی دوستوں سے باتیں کر رہی ہیں اور
ہوتا یہ ہے کہ آپ کہ منہ سے ایسی بات نکلتی ہے جو آپ کی دوست کی دل آزاری کا سبب بن
جاتی ہے ۔۔اب جو لوجک ہے یہاں وہ یہ ہے کہ اگر تو آپ نے وہ بات جان بوجھ کر کی ہے کہ
آپ کی دوست کو برا لگے تو وہ گناہ کہلائے گی اور اگر انجانے میں ہو گئی ہو تو وہ گناہ
نہیں غلطی کہلائے گی ۔۔۔
اچھا
اب ہم اپنے معاشرے پر غور کرتے ہیں کہ ادھر کونسے گناہ زیادہ ہیں تو میرے خیال سے وہ
یہ ہیں:- حرام خوری ،جرم کرنا،تکبر کرنا ،منافقت کرنا ،وعدہ خلافی کرنا،تکبر کرنا،اور
شرک کرنا ہیں ۔۔
اچھا
اب سب سے بڑے گناہ کی طرف چلتے ہیں تو وہ ہے شرک جس کو رب نے معاف نہ کیے جانے کی وعید
سنائی ہے ۔۔۔اب لفظ شرک پر غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس سے مراد ہے کہ اپنے کی
ذات ،صفات اور عبادات میں کسی دوسرے کو شریک ٹھہرانا ۔۔۔
اب
اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم بھی شرک کرتے ہیں ۔۔وہ کیسے؟؟۔۔تو
زرا غور کریں جب ہم اپنے من پسند لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں یا اپنے من پسند لوگوں کے
ساتھ جب بات کر رہے ہوتے تو ہمارے دل یہ چاہ رہے ہوتے کہ ہم بس بات ہی کرتے رہیں۔۔ہم
اپنے رب کی محبت کو تو جیسے بھول ہی گئے ہوں۔۔۔تو بتائیں مجھے!۔۔۔کیا یہ درست ہے تو
ہاں بلکل درست ہے ۔۔۔شرک ایسا گناہ ہے جو رب کھبی معاف نہیں کرے گا ۔۔
میرا
رب فرماتا ہے ؛- میں سب گناہ معاف کر سکتا ہوں لیکن شرک ایسا گناہ ہے جو کہ میں کبھی
معاف نہیں کر سکتا ۔۔
لحاظا
جتنا ہو سکتا ہے خود کو گناہوں سے بچائیں ۔۔۔
اللہ
تعالیٰ ہم سب کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین 🤲🏻۔۔۔
از
قلم:-آمنہ شہزادی ۔۔
****************
Comments
Post a Comment