Falan acha hai falan bura article by Iqra Rasheed

Iqra Rasheed Tehreer Nigar Arifwala*

فلاں انسان اچھا ہے ، فلاں برا

 ہے ، فلاں جھوٹا ہے ، فلاں منافق ہے ، فلاں بدکار ہے ، فلاں مکار ہے ۔۔" وغیرہ غیرہ

 

‏یہ ہیں ہمارے اکثر ایک دوسرے کے لیے استعمال کیے جانے کچھ کلمات ، کچھ آپکی موجودگی میں اور کچھ غیر موجودگی میں ، قصہِ مختصر کہ بعض اوقات تو آپکو پتا تک نہیں ہوتا اور آپکے کردار کی دھجیاں اُڑا دی جاتی ہیں ۔۔

‏اگر کوئی انسان ہماری اس سے وابستہ توقعات پر پورا نہیں اترتا تو ہم فوراً اس پر جھوٹے ، مکار ، منافق وغیرہ ہونے کی مہر لگا دیتے ہیں ۔۔ ایسا لگتا ہے کہ یا تو غیب کا علم ہمارے پاس ، یا پھر ہمیں الہام ہو جاتا ہے کہ کون اچھا ہے یا برا ۔۔یہ بدصورت لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا یہاں تو ہر کوئی دلنشیں، دلچسپ ہے۔ شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے، یہ کسی کے جذبات کو کچل بھی سکتا ہے، یہاں تو ہر شخص قابلِ عزت اور قابلِ محبت ہے!

‏یہ انتہائی گھٹیا فعل ہے فلاں انسان اچھا ہے ، فلاں برا ہے ، فلاں جھوٹا ہے ، فلاں منافق ہے ، فلاں بدکار ہے ، فلاں مکار ہے ۔۔" وغیرہ غیرہ

 

 

‏اور کبھی ایسا کرنے لگو تو ایک نظر اپنے کردار کے آئینے پر بھی ڈال لینا ۔۔ یقین جانو ، بہت بڑے گناۃ سے بچ جاؤ گے ۔۔!!

 

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّۖ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا ۗ اَ يُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّأْكُلَ لَحْمَ اَخِيْهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ ۗ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۗ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ

 

‏الحجرات آية ۱۲

 

‏اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے

****************

Comments