صحبت
صحبت انسان کی زندگی میں بے حد اہم ہے۔ اگر ایک گناہ گار
انسان ولیوں کی محفل میں بیٹھنا شروع کر دے تو کوئی شک نہیں کہ عنقریب وه بھی ولی بن
جائے۔ اس لیے ہمیں اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ ایمانی دوست
بنانے چائییں۔ رشتے انسان خود نہیں چنتا لیکن دوستی میں یہ اختیار رکھتا ہے، سو اپنی
صحبت اچھی رکھیں۔ ایک تو ان سےتحریک ملے گی، کیوں کہ ایمانی دوست کہیں نہ کہیں کسی
طرح سے دین کے کاموں سے جڑے ہوتے ہیں، ان کی طرف دیکھ کے آپ بھی نیکیوں میں سبقت لینے
کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔ دوسرا، انسان دوستوں سے بہت کچھ سیکھتا ہے، تیسری اور سب
سے اہم بات اللہ تبارک وتعالیٰ نے کلامِ حمید میں اس بات کو بھی بیان فرمایا کہ جب
انسان بے چینی اور بے قراری کا شکار ہو تو اس کو اللہ والوں کی صحبت کو اختیار کرنا
چاہیے، اس سے انسان کو صبر کے حصول میں آسانی بھی ہوتی ہے؛ لہٰذا ایسے لوگوں کی صحبت
سے اعراض کرنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل ہوں۔ ایمانی دوست اس دن بھی آپ کے ساتھی رہیں گے جب سب کو اپنی اپنی
پڑی ہو گی۔
''سب
دلی دوست اس دن ان میں سے بعض بعض کے (یعنی ایک دوسرے کے) دشمن ہوں گے سوائے متقیوں
کے (کہ وہ باہم دوست ہی رہیں گے)۔" (سورۃ الزخرف :67)
Writer: saira jamil
*****************
Comments
Post a Comment