# میرے خیالات میرے لفظوں کی سپرد
مجھے
موت سے ڈر نہیں لگتا نا میں لفظ موت سے گبھراتی ہوں۔۔۔۔۔میں جانتی ہوں موت برحق ہے۔یہ
اٹل حقیقت ہے ۔مجھے ایک دن اس دنیا فانی سے جانا ہے ۔ لیکن میں غافلوں والی موت مرنا
نہیں چاہتی ۔ جو اپنا مقصد حیات بھول بیٹھے ہوں میں مومنین کی طرح اس دنیاوی سفر کے
مقصد کو یاد رکھتی ہوں اور اس سے متعلق
ایک
حدیث بھی بیان کی جاتی ہے
اَلدُّنْیَا
مَزْرَعَۃُ الآخِرَۃِ
ترجمہ :دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔
وضاحت:-
یہاں
بوؤگے تو وہاں کاٹو گے۔ اگر یہاں بوؤ گے نہیں تو وہاں کاٹو گے کیا ؟ یہ تعلق ہے آپس
میں دنیا اور آخرت کا اس کی مثال اس طرح ہے کے جیسے کسان اور کھیت کی ہے۔ اگر کسان اس میں فصل نہیں لگائے گا تو چھ ماہ کے
بعد کچھ نہیں کاٹے گا کوئی پھل نہیں پائے گا اور اگر وہ فصل لگا کے اس کو چھوڑ دے گا
اس کی نشوونما کا مناسب انتظام نہیں کرے گا تو فصل میں طرح طرح کی جڑی بوٹیاں نکل آئیں
گی جو اس کے پھل کو متاثر کریں گی اور آخر میں پھل کا تناسب کم اور جڑی بوٹیاں کا تناسب
زیادہ ہو گا اور اگر فصل لگانے کے بعد کسان اس کی نشوونما کا مناسب انتظام کرے گا تو
اس کا پھل شاندار ہو گا
اور
غافل انسان صرف سفر ہی کرتا رہتا ہے اور منزل کی طرف رواں دواں رہتا ہے
۔ مجھے سورہ النزعات کی پہلی
آیت یاد آ جاتی ہے
والنزعت
غرقا
ترجمہ
: قسم ہے کھینچ کر روح نکالنے والوں کی
تو
میرے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور میرا وجود تھر تھر کانپنے لگتا ہے ۔ اس صورتِ حال
میں میری آنکھیں بھر آتی ہیں🥹🥹
جس وقت فرشتے میرے جسم سے روح کھینچ
کر نکالیں تو میں چاہتی ہوں کے وہ میرا چہرا دیکھ کے مسکرائیں ۔ میری روح محبت سے نکالیں
اور میرا ذکر اچھے الفاظ میں کریں اور کہیں
کہ
یہ وہ پاک روح ہے جس نے اللّٰہ سبحانہ وتعالی کی خاطر دنیا کو چھوڑ دیا۔
جس نے اللّٰہ کی خاطر اللّٰہ سبحانہ
و تعالیٰ کی دنیا کو ہارا ۔
جو
دنیاوی محبتوں پر حب اللّٰہ کو ترجیح دیتی تھی.
یہ وہ مومنہ ہے جو دنیا میں ہوتے
ہوئے دعا کیا کرتی تھی اے میرے پیارے اللّٰہ!!!! میرے دل میں دنیاوی محبتوں کو جگہ
نا دینا
اللّٰہ
میرے دل کو اپنی محبت کے لیے خالص کردے۔
اللّٰہ میرے دل میں کبھی کثرت مال کی خواہش نا ڈالنا ۔
جب
میں دنیائے فانی سے رخصت ہوں تو کچھ ایسا منظر ہو :-
میری
آخری سانسیں ٹوٹ رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔اور میرے لبوں پر ذکرِ الٰہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالت ایمان
ہو۔۔۔۔۔۔اور جب میری روح نکلے تو ۔۔۔۔۔حکم آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے نفس مطمئنہ لوٹ جا اپنے
رب کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔تیرا رب تجھ سے راضی ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔جنت الفردوس میں داخل ہو جا۔۔۔۔۔۔۔میں
قبر میں سکون و قرار پاؤں ۔۔۔۔۔۔میری قبر باغ جنت کی کیاری ہو۔۔۔۔ جہاں جنت کی ٹھنڈی
ٹھنڈی ہوائیں آتی ہوں۔۔۔۔۔۔میرا دنیا فانی کا سفر مکمل ہو۔۔۔۔۔۔۔۔میں اپنی منزل پا
لوں ۔۔۔۔۔اور میرے عزیز میرے لیے دعائے مغفرت کریں ۔۔۔۔۔اور میرے جان سے عزیز والدین
کی لیے دعائے خیر کریں ۔۔۔۔۔۔اور میری روح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے 💓
حافظہ
تحریم شہزادی
٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment