دوستی کی اہمیت
درفشاں ریاض
دنیا
میں پرخلوص رشتہ دوستی کا ہوتا ہے اگر آپ ایک پر خلوص دوست رکھتے ہیں اس سے بڑی نعمت
کیا ہو گی آپ کے پاس ۔مگر اکثر لوگ یہ سمجھ نہیں پاتے کہ دوستی کیا ہے ؟ اور اس کا
حق کیسے ادا کرنا ہے ۔
آجکل کے زمانے
میں دوستی کو کوئی اور ہی رنگ سے دکھایا جا رہا ہے ۔ایک دولت مند کی دوستی اپنے سے
بڑے دولت مند سے ہوتی ہے جو محض ایک دکھاوا ہے ۔یہ لوگ صرف اپنی خواہشات اور ضروریات
کی تکمیل کے لیے اس پر خلوص رشتے کا استعمال کرتے ہیں ۔
ایک اچھا دوست وہی ہوتا ہے جو اپنے دوست کے رازوں کا امین ہو اس کے غموں میں
اور اس کی خوشیوں میں اس کے لیے جوہر نایاب ہو ۔ ایک اچھا دوست وہی ہوتا ہے جو اپنے
دوست کے چہرے کو پڑھ لینا جانتا ہو ۔
اگر آپ نے دوستی
کی مثال دیکھنی ہے تو اسوہ حسنہ کو پڑھ لیجیئے ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دوستی بے مثال ہے ۔جیسے بھی حالات آۓ
دونوں دوستوں نے خندہ پیشانی سے ان کا سامنا کیا ۔
دوستی پیار ،
محبت ، غموں ، خوشیوں اور امید کا امتزاج ہے ۔ دوستی میں رنگ ، نسل ، زبان اور طبقات
کو زیر زمین رکھا جاتا ہے ۔ دوستی کا رشتہ دلوں سے وابستہ ہوتا ہے ۔ایک اچھا دوست کسی
قیمتی پتھر سے کم نہیں ۔ اپنے اس پاکیزہ رشتے کو کبھی کسی لالچ میں آکر ٹوٹنے نہ دیں
۔
**************
Comments
Post a Comment