Sabar ka phal short story by Haya Fqtima

اسلام و علیکم:
                     میرا نام حیاء فاطمہ ہے۔میرا تعلق آذاد کشمیر سے ہے۔میں بی کام کی سٹوڈنٹ ہوں۔میں ایک بہت ہی عام سی لڑکی ہوں پھولوں،جانوروں،پرندوں اور پودوں سے محبت کرنے والی۔
ابھی جو کہانی میں آپ لوگوں سے شئیر کرنے والی ہوں وہ ایک سچی کہانی ہے اور میری اپنی کہانی ہے۔۔۔
جیسا کہ شروع میں،میں نے آپکو بتایا ہے کہ میں پھولوں اور پودوں وغیرہ سے محبت کرتی ہوں۔۔
میں اکثر اپنے گھر میں بنے لان میں چہل قدمی کرتی ہوں اور خوش ہوتی ہوں اس سے میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے۔۔۔
میں لان میں صرف چہل قدمی ہی کرتی تھی۔۔۔
مگر۔۔۔۔ایک دن میری نظر ایک نارنجی رنگ کے پھولوں والے پودے پر پڑی۔۔۔
یہ پودا جب ہم نے لگایا تھا تب اس پر بہت خوبصورت پھول لگتے تھے۔۔۔۔۔لیکن آہستہ آہستہ اس پر لگنے والے پھولوں کا سائز چھوٹا ہو گیا⁦☹️⁩۔۔۔
اور ایک وقت ایسا آیا کہ اس پر پھول لگنا بند ہو گئے😥۔۔۔۔
میں بہت پریشان ہوتی جب جب اس پودے پر میری نظر پڑتی۔۔۔
ایسے ہی کچھ دن گزر گئے۔۔۔
ایک دن  میں اپنے لان کی صفائی کر رہی تھی کہ میری نظر اس پودے پر پڑی۔۔۔۔۔۔یہ پودا مرجھایا ہوا تھا۔۔۔۔۔میں کچھ دیر اسے یونہی دیکھتی رہی۔۔پھر اچانک سے میرے دماغ میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں اسکی آبیاری کروں اور پانی وغیرہ دوں۔۔
میں نے جلدی سے اس پودے کی آبیاری کی اسے کیاری کی شکل دی کچھ ہی فاصلے پر قدرتی کھاد پڑا ہوا تھا میں نے وہ اٹھایا اور اس کیاری کے اندر ڈال دیا۔۔۔
اسکو پانی دینے کے بعد میں روم میں آ گئی۔۔۔۔۔
اگلے دن میں اپنے معمول کے مطابق لان میں چہل قدمی کرنے کے لیے گئی تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس پودے پر ایک چھوٹا سا پھول کھلا ہوا تھا اور اسکے ساتھ بہت سے چھوٹے چھوٹےپھول کھلنے کے لئے تیار تھے۔۔۔۔
جب میں نے یہ منظر دیکھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میری کوشش کامیاب ہو گئی۔۔۔
 میں نے اپنے لان میں موجود پھولوں کے ہر پودے کا خیال رکھنا شروع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔آج لان میں موجود ہر پودے پر پھول کھلے ہوئے ہیں۔۔۔۔
دوستوں ہماری زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم بالکل ٹوٹ جاتے ہیں اور ناکام ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔دوبارہ کوشش نہیں کرتے اور اس بات پر یقین کر لیتے ہیں کہ اب ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔۔۔۔
اس دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو حل نہ ہو سکے۔۔۔
ہر مسئلے کا حل موجود ہے بس ہمیں ہمت سے کام لینا چاہیے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔۔۔۔
دوستوں اگر کچھ وقت کی محنت اور کوشش سے ایک پودا پھولوں سے سج سکتا ہے تو ہماری زندگی میں بھی بہار آ سکتی ہے۔۔۔۔
بس صبر کریں۔۔۔شکر کریں۔۔۔اور امید کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں۔۔۔کوشش کرتے رہیں ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔کیونکہ کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
اللّٰہ حافظ
🥰🥰

Comments