Dosti by Watiya Hussain

میری ایک دوست تھی "حیا" ہم دونوں الگ الگ شہر کے رہنے والے تھے ہم دونوں کے درمیان کافی میلوں کا فاصلہ تھا وہ لاہور کی تھی اور میں کراچی کی، ہم دونوں کی دوستی Facebook سے ہوئی تھی، اس کے بعد ہماری دوستی بہت اگے تک چلی ہمارا گروپ تھا دوستوں کا جس میں 5/6 لوگ تھے لیکن لسٹ میں صرف میں اور حیا  ہی رہ گئے تھے پھر زندگی کا سلسلہ ایک دم خوبصورت ہوتا چلا گیا ہماری دوستی بہت اچھی چلتی رہی لیکن پھر 2022 میں اچانک کسی بات پر حیا  ناراض ہوگئی مجھ سے اور وہ مجھے بلاک کر کے چلی گئی 6 مہینوں کے لئے اس کے بعد اچانک میں نے instagram پر دیکھا کے حیا نے مجھے ان بلاک کر دیا ہے میں نے دوستی میں پہل کی اور اسکو میسج کیا۔ کچھ دیر یوں ہی بات کرتے کرتے ہماری پھر سے دوستی ہوگئی ہم دونوں واپس اچھے دوست بن گئے وقت یوں ہی گزرتا گیا میرے خاندان میں کزن میں سب کو یہ بات معلوم ہوگئی کہ حیا میری بہت اچھی دوست ہے اور لاہور میں بھی اس کے سب گھر والوں کو کالج میں سب دوستوں میں میرا پتا چل گیا تھا ہم دونوں کا دن ایک دوسرے سے بات کے بغیر گزرتا نہیں تھا کبھی میں آن لائن ہونے میں دیر کردیتی تو وہ پریشان ہوجاتی اور میری بہن کو میسج کر کے بولتی اور کبھی وہ دیر سے آن لائن ہوتی تو میں پریشان ہوجاتی، ہم دونوں روز فجر میں اٹھتے تھے نماز کے لئے وہ مجھے کال کردیتی تھی اور کبھی وہ نہیں اٹھی تو میں اسکو اٹھا دیتی تھی ہم دونوں نے ناولز لکھنا سٹارٹ کیا اور ہم ہر کام ساتھ کرتے تھے پھر حیا نے پردہ کرنا سٹارٹ کیا تو میں نے بھی پردہ سٹارٹ کردیا اس نے اپنے ہیئر کاٹ لیے تو میں نے بھی کرلیے اور ایک دن میں نے اس کو گفٹ بھیجا لاہور اس کو وہ بہت پسند آیا اور اسے طرح کچھ مہینے بعد اس کی طرف سے بھی ایک گفٹ آیا جو مجھے بہت اچھا لگا اور آج تک سنبھال کے رکھا ہے پھر ہم دونوں نے ایک کتاب پڑھنا سٹارٹ کی جس کا نام "میں انمول"تھا میں نے اس کے لئے وہ کتاب خریدی کیوں کہ وہ اس کے پاس نہیں تھی اور میں اس کو دینا چاہتی تھی اور میں نے کتاب کے نام کا ایک لاکٹ بھی بنوایا لیکن میں اس کو وہ کبھی پہنا نہیں سکوں گی کیونکہ اب ہم الگ ہوگئے ہیں وہ بھی میری بیوقوفیوں کی وجہ سے اور میں خود کو کبھی معاف نہیں کرو گی میں نہ حیا کی دوستی کے قابل  ہوں نہ میں اسکی معافی کے خود کو قابل سمجھتی ہوں اور اس دن کے بعد سے میں نے دوست بنانا چھوڑ دیے کیونکہ میں حیا  کی جگہ کبھی کسی کو نہیں دے سکتی نہ کبھی کسی کو دوں گی یوں کہہ لیں وہ میری زندگی میں آنے والی آخری دوست تھی اور میں اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکوں گی مجھے خود سے نفرت ہے بہت زیادہ۔۔۔۔ اور میں کبھی اس کا سامنا نہیں کر پاؤں گی میری اللّه پاک سے دعا ہے وہ بہت کامیاب ہو اور میرا اس سے کبھی سامنا نہیں ہو میں اس کی نظر میں خود کے لئے نفرت نہیں دیکھ پاؤں گی۔۔۔

حیا تمہاری خدیجہ ( DJ )

ازقلم واتیا حسین

***************

Comments