Bachon ka mobile phone istamal karna by Syeda noor ul ain



بَچّوں کا موبائل فون استعمال کرنا

تحریر:سیدہ نُورالعین

*پہلی بات جیسا دور ویسی بات یعنی کے اب کا دور الگ ہے یہاں سوشل میڈیا سے نہ ہم خُود دُور رہ سکتے ہیں نہ ہی اپنے بَچّوں کو -

آج کا دور ماحول بَچّے سب ٹھیک ہیں اپنی جگہ اگر بڑے اپنا عینک اُتار کے دیکھے تو......

ہمیشہ آپنے ایک بات سُنی ہوگی کہ ماضی کو بھول جاؤ یاد کرتے رہو گے تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکو گے تو یہی بات بس سمجھنے کی ضرورت ہے - سوچ بدل کے زندگی کو آسان بنایا جائے دوسروں کی بھی اور خُود کی بھی اور کسی دور کو بُرا نہ کہے بلکہ زندگی کو بہترین بنائے -

      اب بات ہو جائے بَچّوں کے والدین کی کیونکہ یہاں بَچّوں کو نہیں اُن کے والدین کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ موبائل فون تین سال سے بڑے بَچّے کے ہاتھ میں دیں پر وقت کا اور اس بات کا ہمیشہ خیال رکھے کے موبائل میں بَچّے انگلش اُردو کارٹُونس دیکھے اور اس طرح بَچّوں کا سیکھنے کا عمل جاری رکھیں پر زیادہ اور غلط استعمال کبھی نہ ہونے دیں اور یہی بات بڑوں کے لئے بھی اہم ہے -

      آج کے نوجوان بہت اچھا مختلف سوچتے ہیں وہ بہت کُچھ کرنے کا جنون رکھتے ہیں پر جب وہ اپنے وقت کو برباد کرتے ہیں رات بھر جاگ کر دن بھر سو کر اور موبائل کا زیادہ اور غلط استعمال کر کر تو سب کُچھ تباہ ہو جاتا ہے -

       یہ والدین کی ذمّےداری ہے کہ بَچّوں اور نوجوانوں پر بے جا سختی کئے بغیر اُنھے سمجھتے ہوئے اُن پر نظر رکھے اور کبھی اُنھیں خود سے بد گُمان نہ ہونے دیں بلکہ دوست بن کے رہے -

      پہلے کا دور اپنے لحاظ سے اُس وقت کے اعتبار سے بہت شاندار تھا پر ماں باپ اور اُولاد کا تعلق دوستوں جیسا نہ تھا - شاید یہی وجہ ہے کے ہمارے والد لوگ ہمارے ساتھ ویسے نہیں جیسے آج کے والد ہیں اپنے بَچّوں کے ساتھ ہر زمانے کی چند اچھی باتیں ہوتی تو کئ بُری –

***************

ختم شُد!.......

 https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=1KVarhOMOOYUok23


Syedanoorulain4444@gmail.com


Comments