Allah ka kunda article by Mahnoor Shahid

"اللہ کا کنڈا"

اللّٰہ کا کنڈا ایسا سہارا ہے جو  ذلت و رسوائی اور گناہوں کی دلدل میں نہ صرف گرنے سے بچالیتا ہے بلکہ ان دلدلوں میں دھنسے انسان  کو بھی اس سے نکال کر باہر لا کھڑا  کرتا ہے ۔

 

یہ اللّٰہ کی رحیمی اور کریمی ہی تو ہے جو اسنے ہمارے لیے خود تک آنے اور گناہوں سے باہر نکل آنے کے راستے کھول رکھے ہیں ،

یہ اس ہی کی مہربانی ہے جو اسنے ہمیں چانسز فراہم کردیے ۔

 

کیا ہوتا اگر اللّٰہ توبہ اور اصلاح کا راستہ نہ کھولتا ؟

 

کیا ہوتا اگر اللّٰہ صرف ایک گناہ پر بھی جنت میں داخلہ بند کردیتا ؟

ہم تب بھی تو سمعنا و اطعنا

کا مظاہرہ کرتے نا ؟

کیونکہ تب چانس ہی نہیں ہوتا تو اب جب اللّٰہ نے اتنی آسانی عطا فرمادی ہے تو کیا چیز ہے جو آسکی طرف پلٹنے سے ہمیں روک رہی ہے ؟

 

ہم اپنا پور پور اس ایک اللّٰہ کی سپردگی میں کیوں نہیں دے دیتے ؟

 

ہمارا ایک ایک عضو اسکا فرمانبردار کیوں نہیں بن جاتا ؟

صرف دل سے اقرار کردینا کافی تو نہیں ہے،

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جنت کی کامیابی صرف اللّٰہ کی رحمت پر منحصر ہے لیکن اللّٰہ کی رحمت کے لیے جہد لازم ہے ،

کیونکہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے شخص کو تو یہ حقیر دنیا نہیں ملتی تو وہ عظیم الشان جنت کیسے مل سکتی ہے۔۔۔

اللّٰہ کی فرمانبرداری کا ثبوت لازم ہے کیونکہ اللّٰہ پر ایمان تو ابلیس کا بھی تھا مگر اسکا عمل کیا تھا اور کیا ہے۔۔۔۔

اللّٰہ کو تو مشرکین بھی مانتے تھے لیکن انکے عمل نے انہے کہاں لا پھینکا۔۔۔

یہ عمل ہی ہے جو گناہوں سے اللّٰہ کے قرب اور  اللّٰہ کے مقربین سے مردوں و ملعون

تک کا سفر طے کروادیتا ہے۔

 

 کیونکہ

 عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

 یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

 

 (از قلم ماہنور شاہد)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments