جوانی کی عبادت
پتا
ہے ہمارے رب کو جوانی کی عبادت کیوں پسند ہے؟
کیونکہ
جوانی میں انسان کے پاس ہر قسم کی طاقت ہوتی ہے ہر قسم کی خواہشات دل میں آ رہی ہوتی
ہیں لیکن پھر بھی اگر وہ نفس کی خواہشات کو مار کے اپنی ساری طاقت اپنے ہی نفس کے خلاف
استعمال کرکے اپنے ہی نفس سے جنگ کر کے وہ تمام کام چھوڑ دیتا ہے جو اللّٰہ کو نا پسند
ہیں تو وہ اللّٰہ وہ الرحمٰن وہ مالک جس نے انسان کو پیدا کیا جو خوب جانتا ہے کہ کس
طرح میرا بندہ ہر قسم کی طاقت ہونے کے باوجود بھی نفس/شیطان کو شکست دے کے میرے احکام
کو مان رہا میری حمد وثناء کر رہا ہے کیسے اسے اپنے بندے پہ پیار نہ آئے؟ کیسے اسے
اپنے بندے کی عبادت پسند نہ آئے؟ وہ رب جو ارحم الراحمین ہے وہ رب جو غفور ہے جس سے
اگر کوئی بندہ سچے دل سے معافی مانگے تو وہ اپنے بندے کے پچھلے سارے گناہ نامہ اعمال
سے بھی مٹا دیتا ہے وہ جو بادشاہوں کا بادشاہ
ہے وہ جو اتنی محبت کرنے والا ہے وہ رب جو ظاہر اور باطن دونوں سے واقف ہے وہ رب جو
جانتا ہے کہ اس چڑھتی جوانی میں شیطان کیسے کیسے وار کرتے کیسے ہر طرح سے وسوسے ڈالتا
ہے
اس رب کو کیسے اپنے جوان بندے کی عبادت پسند نہ آئے
؟؟
~ اللّٰہ کی خاص بندی
***********************
Comments
Post a Comment