وہ جاتے جاتے پھر سے بیٹھ گیا
اور کہنے لگا مجھے دکھ ہے تمہیں چھوڑ کر
جانے کا
میں بس اس کو سنتی رہی
پھر کہنے لگا تم تو دیندار ہو دین میں
تو معافی ہے خدا بھی تو اپنے گناہگاروں کو معاف کردیتا ہے
کیا میرا جرم قابل معافی نہیں ؟
میں نے کہا وہ خدا ہے نا میں انسان ہوں
اور پھر کیا تم نہیں جانتے کہ خدا اپنے گناہگاروں کو معاف کردیتا ہے محبت اپنے گناہگاروں
کو معاف نہیں کرتی تمہارا جرم میرے ظرف سے بڑا ہے
از عائشہ فاطمہ
************************
Comments
Post a Comment