Soteli Maa article by Syeda Noor-ul-ain



سوتیلی ماں

تحریر :سیدہ نُورالعین

* سوتیلی ماں کا لفظ سُنتے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے کہ جیسے واقعی کسی خطرناک ہستی کی بات ہو رہی ہے وہ اس لئے کیونکہ ماں ایک مُقدس لفظ ہے مگر جب ہم اسکے ساتھ اس پرائے سے لفظ کو لگا لیتے ہیں تو واقعی یہ لفظ بہت اجیب لگتا ہے- اگر ہم سوتیلی ماں کو ہٹا کے دوسری ماں یا چھوٹی ماں کردیں تب شائد زیادہ اجیب نہ لگے....

     پر بات صرف لفظوں کی نہیں احساس کی بھی ہے- ایک انسان کے بارے میں اگر غلط باتیں پہلائے گے تو یہ بلکل مُمکن ہے کے اچھا انسان بھی بُرا ہی بن جائے- کیوں کیا ہم نے یہ بات عام نہیں کی کہ سوتیلی ماں ظلم کرتی ہے اور بَچّے اُس سے ڈر کے رہتے ہیں- پر ہر گھر کی اپنی ہی کہانی ہے- کہی سوتیلی ماں واقعی غلط ہوتی ہے-اور کہی بَچّے اُسے تسلیم کرتے ہی نہیں اپنی ماں جیسا یا ماں کی جگہ-اور کہی شوہر ہی اپنی اولاد اور دوسری بی وی کو ایک ساتھ گُھلنے نہیں دیتا وہ ایسے کے کبھی اُسے یا تو اپنی دوسری بی وی زیادہ اہم ہوتی ہے اور کبھی یا تو اُسے اپنے بَچّے زیادہ اہم ہوتے ہیں-

      بات رہی بَچّوں کی تو جو بَچّے چھوٹے ہوتے ہیں وہ ایڈجیسٹ فوراً سے نہیں کر سکتے پر بڑے بَچّوں کو یہ سمجھانا چاہئے کے اپنی دوسری ماں کے ساتھ تعلق اچھا قائم کریں-

      میرے مطابق سب سے زیادہ توجہ رکھنے کا اس تعلق کو سنورانے کا کام شوہر کے ذمہ ہے-

کہ اپنی بی وی کو بھی عزت دے اور دلوائے اور بَچّوں کی فکر ضرور کریں پر اُنھیں اکیلے میں سمجھائے اور نہ خود اُلجھے اور نہ ہی ان رشتوں کو اُلجھائے!......

Syedanoorulain4444@gmail.com

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial709

****************

Comments