آزادی
از قلم: سحر مہر
آزادی
کیا ہے؟ کیا آزادی کا مطلب صرف یہ ہے کہ ایک الگ ریاست یا ملک حاصل کرنا ہے اور اسی
ملک میں غلامی کی زندگی بسر کرنا ہے ۔ سوچ کو سماج کی زنجیروں میں قید رکھنا آزادی
ہے؟ ایک ایسی جگہ جہاں حق کے لیے آواز نا اٹھائی جا سکے ، جہاں سچ کو سچ اور جھوٹ کو
جھوٹ بولنے کا رواج نا ہو ۔کیا وہ آزاد ریاست ہے؟
نہیں۔
آزادی کا مطلب ہے کہ آپ بلا کسی روک ٹوک کے اپنا مدعا بیان کر سکتے ہیں۔ آپ سوچ سکتے
ہیں اور اپنی سوچ پر عمل کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ
آپ کو اپنے خیالات اور خوابوں کو بیان کرنے کی آزادی ملے ۔ آپ کی ذات کو کسی پنجرے
میں بند نہ کیا جائے ۔
ہمارے
ملک اور معاشرے کی عوام اس تصور میں ہے کہ وہ ایک الگ ملک میں رہتے ہیں سو وہ آزاد
لوگ ہیں۔ جبکہ ہماری سوچ آج بھی کئ پابندیوں کا شکار ہے۔ ہمیں بولنے کی آزادی نہیں
ہے۔
"آزاد ہونا محض کسی کی زنجیروں سے دستبردار ہونا نہیں ہے بلکہ
اس طرز زندگی میں رہنا ہے جس سے دوسروں کی آزادی کا اخترا اور تقویت ملتی ہے
"
( نیلسن مینڈیلا)
یہ
وہ ریاست تو نہیں ہے جس کے لئے ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دی ہیں۔ ان کا مقصد ہمیں
ایک آزاد قوم بنانا تھا۔ لیکن وہ آزادی صرف ایک زمین کے ٹکڑے کی نہیں تھی ۔ بلکہ وہ
سوچ کی آزادی تھی۔ وہ عمل کی آزادی تھی۔ جس کے لیے لاکھوں لوگوں کا خون بہایا گیا وہ
قوم کی آزادی تھی ۔لیکن افسوس ہم زمین کے ایک ٹکڑے کو حاصل کرنے میں کامیاب تو ہو گئے
پر معاشی و معاشرتی زندگی میں آج بھی ہم دوسری قوموں کے مہتاج ہیں۔ہم آزادی کا دن تو
مناتے ہیں لیکن ہم آزادی کے اصل معنی سے ناواقف رہے ۔
تیرے
آزاد بندوں کی نا یہ دنیا نا وہ دنیا
یہاں
مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
(اقبال)
******************
Comments
Post a Comment