Sehna kuch na kehna short story by Syeda Noor-Ul-ain



(شارٹ اسٹوری)

سہنا کُچھ نہ کہنا!......

تحریر :"سیدہ نُورالعین

*یہ کہانی عارفہ  کی ہے- جو بے حد خوبصورت اور سمجھدار لڑکی تھی- اسکے والد اور والدہ دونوں پڑھے لکھے تھے اور دو بھائ جو اس سے بڑے اور وہ دونوں بھی یونیورسیٹیز میں پڑھ رہے تھے-

اور عارفہ  کو بچپن سے ہی پڑھنے کا بہت شوق تھا-

       پر کہانی یہاں آکر رُک گئ تھی کیونکہ عارفہ  کے والدین پڑھے لکھے ہو کر بھی بیٹا اور بیٹی کا فرق کرتے اور اُس پر توجہ نہیں دیتے تھے- پر وہ بہت محبت کرتی تھی اپنے والدین سے پر اُسکے ماں باپ کو اپنے بیٹوں پر بڑا فخر تھا کے وہ دونوں بڑے قابل ہیں- اور وہ دونوں لڑکے ماں باپ سے اپنی باتیں منواتے اور اُن کی ایک نہ سُنتے!.....

      کہانی آگے بڑھتی ہے عارفہ  کی شادی اس کے والد اپنے دوست کے بیٹے سے کروا دیتے ہیں - پر عارفہ خوش نہیں ہوتی -اور عارفہ  کو والدین یہی کہہ کر رُخصت کرتے ہیں کہ ہمارا نام کبھی خراب نہیں کرنا وہاں سب سہنا ہے تُمہیں-

     پر قسمت جاگتے دیر کہاں لگتی ہے-

عارفہ  کا شوہر ایک سمجھدار انسان تھا جو عارفہ  کا دل جلد ہی جیت لیتا ہے اور اُسکی زندگی کو رنگین بنا دیتا ہے-

    پر یہ کسے پتا ہوتا ہے کہ جو کُنواں کھودے وہ خود ہی اُس میں گِرے!

عارفہ  کے دونوں بھائ اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر باہر کے مُلک چلے جاتے ہیں اور پھر پلٹ کر پُوچھتے بھی نہیں۔۔ دنوں گزر جاتے پر کال تک نہ کرتے-

اور عارفہ  اپنے والدین کے پاس آتی اُنکا خیال رکھتی اور اُنھیں حوصلہ دیتی-

یہ سب دیکھ کر ماں باپ کو ندامت ہوتی کہ قیمتی پھول کو اُنھوں نے مُرجھا دیا اور کانٹوں کو پانی دیتے رہے!........

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ختم شُد!

نوٹ: اس کہانی کا مقصد کسی بھی ایک جینڈر کو خاص اور اچھا دِکھانا نہیں ہے! ہر گھر کی اپنی کہانی پر عام طور پر لڑکیوں کو عام سمجھنا ترجیح نہ دینا یہ ابھی تک بہت سی جگہ عام ہے- اس لئے مُجھے یہ ٹاپک بہت اہم لگا کہانی بنانے کے لئے!......شُکریہ

Syedanoorulain4444@gmail.com

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial709

**************

Comments