Aalam e barzakh kin logon ke liye hai article by Rafia Siddique

عنوان:-

عالم برزخ   کن لوگوں کیلئے ہے

از قلم :-  رافیہ صدیق

میں سوچ رہی تھی کہ رب تعالیٰ  نے برزخ کن لوگوں کیلئے تیار کی ۔ جب کہ ہر کلمہ گو اپنے حصے کی سزا پا کر در جہ با درجہ  جنّت میں چلا جائے گا ۔پھر برزخ میں کون لوگ ہوں گے ۔پھر میں نے جب واقعہ کربلا میں یزیدیوں کا ظلم پڑھا ، جب میں نے بہت سے گھروں کو نشے کی لت کا شکار ہو جانے کے بعد برباد ہوتےاجڑتے دیکھا ، اور اسی نشے کی وجہ سے نو جوانوں کو زندگی سے ہاتھ دھوتے دیکھا تو بنانے والے کا ظلم دیکھا ،جب میں نے بہت سے بے سہارا اور بے بس لوگوں کو دوسروں کے ہاتھوں فائدہ اٹھا کر رسوا  ہوتے  دیکھا ،جب میں نے لوگوں کو دولت اور طاقت کے نشے سے چور وقت کا فرعون بنتے دیکھا ۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو حتیٰ کہ  مردہ بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنتے دیکھا ۔جب میں نے بوڑھے ماں باپ کو اولاد کے بولنے سے خوف و ہراس  سے لرزتے اور ذلیل ہو کر در در کی ٹھوکریں کھاتے دیکھا جب میں نے ایک کثیر تعداد مردوں اور عورتوں کی جائز رشتوں کے ہونے کے باوجود صرف زبان کا چسکا پورا کرنے کیلئے بے راہ روی کا شکار ہوتے دیکھا ۔جب میں نے نا حق غربت سے لاچار جوانوں کو قتل ہوتے اور ماؤں کی گودوں کو اجڑتے  دیکھا ۔جب میں نے  انسان کے روپ  میں بھڑیوں  کو دیکھا ۔جب میں نے  عیاش پرستی کے ہاتھوں بہن ،بیٹیوں  کو بازاروں کی زینت بنتے دیکھا ۔جب میں نے  لوگوں کو  بے حسی کی انتہا پے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ برزخ خالی نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔۔۔

خدارا اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کریں جو گھڑی کی سوئی بارہ پر جاتی ہے اسے چھ پر آنے میں وقت نہیں لگتا ۔ہر عروج کو زوال ہے ۔ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ رب نے جنّت کے ساتھ دوزخ بھی تیار رکھی ہے ۔اگر اسکی رحمتیں اتنی وسیع ہیں ۔تو اسکے جلال کا عالم  کیا ہو گا ۔ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔تو پھر کیوں ہمیں ڈر خوف نہیں آتا ۔تو پھر کیوں  نا اپنے پیچھے اچھائی کو چھوڑ کر جائیں ۔نا کہ ایسی برائی جو قیامت تک پیچھا کرے ۔چلو آج ایک عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنی ذات سے پہل کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی ہی سہی پر نیکیاں کمائیں گے ۔یقین جانے اگر کسی ایک نے بھی عمل کر لیا تو میرے لکھنے کا مقصد پورا ہو جائے گا ۔خدا آپکا حامی و ناصر ہو ۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments