محرم الحرام....
تحریر : سیدہ نُورالعین
* میں یہاں کسی فرقہ ذات وغیرہ کی بات کرنے نہیں آئ ہُوں-
ہمارے خُدا نے ہم تمام انسانوں
کو ایک دِماغ دیا ہے جو ایک جیسا ہی کام کرتا ہے-
پر
بہت سے لوگ اس کا استعمال سہی سے کر پاتے ہیں تو بہت سے نہیں-
اور اس کی وجہ نہ سہی سوچنا
اور غور کرنا ہے-
قرآن
میں بار بار غور کرنے کا حُکم ہے اور صرف غیر مُسلوں کو نہیں بلکہ مُسلمانوں کو جنھیں
مومن بننا ہے-
پر ہم سب ایسے معاملات میں
اُلجھے ہیں کے سمجھ ہی نہیں رکھتے کے لوگوں کو غلط اور خود کو سہی کہنے اور سمجھنے
کے بجائے ہمیں اپنے اعمال پر نظر رکھنی چاہئے-
پر
اگر کہی غلط اور غلط کو سپورٹ کرنے کی بات کی جائے تو یہ سب تو اتنا عام ہوگیا ہے کے
ہم روکنا چاہے بھی تو فلحال روک نہیں سکتے پر اگر ہم خود کو روک سکتے ہیں تو ضرور روکے
کیونکہ یہاں ہمارا اختیار ہے-
ہر فرقے ہر ذات وغیرہ سے
تعلق رکھنے والا شخص خود کو اور اپنی ذات کو افضل قرار دیتا ہے اور باقی سب کو حقیر
سمجھتا ہے-
پر
جو ایک اچھا مومن ہوگا وہ کبھی کسی کو بھی کسی وجہ سے غلط نہیں کہے گا پر خود کو جہاں
غلط پائے گا روکے گا اور جو واقعی کُھلے عام غلط ہو رہا ہے اُسے روکنے کے لئے اپنی
طرف سے ہر مُمکن جائز کوشش کرے گا کسی پر ظُلم کئے بغیر-
کیونکہ
بہت سے معاملات کی ہمیں سہی اور پُوری طرح خبر نہیں ہوتی اور خُدا کا معاملہ اپنے ہر
بندے کے ساتھ الگ ہے تو ہم کون ہے کوئ نہیں-
پر جب جب محرم الحرام کا
مہینہ آئے گا تو ضرور وہ واقعہ یاد آئے گا جس میں پتھر کے دلوں نے ظُلم کی انتہا کردی
تھی اور میں یہی جانتی ہُوں کے میرے نبی کے نواسے بہادر تھے اور بہادر شھیدوں کے لئے
رویا اور سینوں کو پیٹا نہیں جاتا-
ہمارے
نبی نے تو عام لوگوں کے جنازوں پر زیادہ رونے پیٹنے سے منع کِیا ہے اور واقعی اصل غم
گہری خاموشی ہے اور خُدا کے کاموں کی مصلحت کو سمجھنا کی کوشش کرنا نہ کے غم کو بھی
ایک ایوینٹ بنا کر منانا-
اور جو سُنّی ہیں میں اُن
سے یہ کہنا چاہوں گی کے اگر آپ نیک نیتی سے آپس میں 7 9 10 مُحرم کو کھانے پینے کی
چیزیں ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں تو اس کو ایسا نہ سمجھا کرے کے جیسے ہم باقی کے اسلامک
ایوینٹس پر چیزیں بانٹتے ہیں-
ہمیشہ
مقصد خُدا کی رضا ہونا چاہئے اور کوشش کر کر عام دنوں بھی پروسیوں کا خیال رکھے اور
اپنے گھر میں موجود اپنوں کا بھی کے آپ چلے ہیں باہر لوگوں کو کھانا کِھلانے اور آپ
کا کوئ اپنا گھر میں کسی جائز چیز کی امید لئے بیٹھا ہے-
*********
Comments
Post a Comment