Mangni nikah ia pegham hay nikah nahe by Salma razzaq

عنوان : منگنی نکاح کا پیغام ہے نکاح نہیں

ازقلم : سلمی رزاق بہاولپور

ہماری آج کی نوجوان نسل منگنی کو نکاح سمجھ کر بہت غلط راستے پر چل پڑی ہے۔منگی  کے فوراً بعد لڑکی لڑکا آپس میں بات چیت شروع کر دیتے ہیں اس کے بعد ملاقاتیں شروع ہو جاتی ہیں اور بات  زنا تک جا پہنچتی ہے اور زنا کبیرہ گناہ ہے اللّٰہ تعالی قران پاک میں فرماتے ہیں کہ زانی کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔منگنی ہو جانے سے لڑکی لڑکا ایک دوسرے کے محرم نہیں بن جاتے بلکہ ویسے ہی ایک دوسرے کے غیر محرم ہوتے ہیں جیسے وہ منگنی سے پہلے تھے ہمارا اسلام کسی بھی صورت نکاح کے بغیر لڑکی لڑکے کو آپس میں کسی قسم کا بھی تعلق رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ چاہے وہ میسجز پر بات ہو یا ویسے لڑکیوں کا کہنا ہے کہ لڑکے ہمیں بات کرنے کا کہتے ہیں اگر ان کی بات نہ مانے تو وہ اچھا نہیں سمجھتے آ پ انہیں کہے کہ ہم اللّٰہ کو ناراض نہیں کر سکتی نکاح کے بغیر ایک دوسرے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بہت سے رشتے شادی سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں اور اگر ختم نہ بھی ہوں تو ایسی شادیاں کامیاب نہیں ہوتی بعد میں لڑائی جھگڑے ہوتے  رہتے ہیں۔ اج کل ہمارے معاشرے میں اگر طلاق عام ہے تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ اللّٰہ تعالی کی حدود کو توڑا گیا اللّٰہ کی نافرمانی کی گئی جس کی وجہ سے رشتوں سے  برکت ختم ہو جاتی ہے اللّٰہ پاک ناراض ہو جاتے ہیں میری کچھ بہنوں کا کہنا ہے کہ پہلے بات چیت کا ہونا ضروری ہے تا کہ لڑکا لڑکی اک دوسرے کو جان سکیں نہیں یہ بالکل غلط ہے جب اللّٰہ پاک نے نکاح کے بغیر بات چیت  کرنے کی اجازت ہی نہیں دی پھر ہم کیسے اس بات کو اپنے لیے درست سمجھ سکتے ہیں ہاں البتہ ضرورت کے وقت بات کر سکتے ہیں ۔   ایک لڑکا کسی لڑکی کی ننگی تصویر دکھاتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ میری منگیتر ہے میں نے اسے کہا کہ اب تو ہماری منگنی ہو گئی ہے تو آپ تصویر بھیج دیں اس نے تصویر بھیج دی پھر میں نے کہا ویسے بھی تو آپ نے میری بیوی بنانا ہے  آپ کپڑوں کے بغیر اپنی تصویر بھیج دیں اس میں کوئی حرج نہیں تو اس نے بھیج دی اب آپ ہی بتائیں کہ میں اس کے ساتھ شادی کیسے کر سکتا ہوں کہ میں بھی تو اس کا ایک نامحرم تھا اگر یہ میرے ساتھ اس حد تک جا سکتی ہے تو مطلب کہ کسی کے ساتھ بھی جا سکتی ہے لڑکے دراصل لڑکیوں کو جانچ رہے ہوتے ہیں اور لڑکیاں واقع ہی پاگل بن جاتی ہیں وہ لڑکیاں جنہوں نے ساری زندگی کبھی کسی غیر محرم سے بات نہیں کی ہوتی وہ بھی  اس دھوکے میں رہ جاتی ہیں اور منگنی کو نکاح سمجھ کر  یہ سب کر جاتی ہیں سچی محبت کر بیٹھتی ہیں  سچا یقین کر بیٹھتی ہے اور اسی میں خود کو تبا کر لیتی ہیں یاد رکھیں نکاح کے بغیر محبت اک دھوکا ہے میں نے دیکھا لڑکیاں لڑکے اسی دھوکے میں آ کر اپنا سب کچھ ایک دوسرے کے سامنے کھول دیتے ہیں جو کہ نکاح کے بعد اپنے محرم کے سامنے کھولنا چاہے تھا ایسا صرف نہ سمجھ لڑکیاں ہی نہیں کرتی  بلکہ بہت سمجھدار  پڑھی لکھی لڑکیاں جنہوں نے ساری زندگی کبھی کسی غیر محرم سے بات نہیں کی ہوتی وہ یہ سب غلطیاں کر جاتی ہیں صرف اسی دھوکے میں رہ کر کہ اب ہماری منگنی ہو چکی ہے جبکہ منگنی نکاح کا پیغام ہے نکاح نہیں  میری بہنوں اج بھی وقت ہے اس سے  دھوکے سے باہر آ جائیں  رب کو ناراض نہ کریں جب انسان کسی غیر محرم کے ساتھ تعلق میں ہوتا ہے تو اللّٰہ تعالی اس سے ناراض ہو جاتے ہیں اس کے دل پر قران کی آیات اثر نہیں کرتے اس کا دل پتھر ہو جاتا ہے اور جب اللّٰہ ناراض ہو جائے تو پھر سب کچھ تباہ ہو جاتا ہے رشتوں سے  برکت ختم ہو جاتی ہے نکاح کے بعد جو لذت پاکیزہ رشتے میں ہوتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے اس لیے خود کو بچا لیں ابھی بھی وقت ہے لوٹ آئیں ۔ میری والدین سے ایک درخواست ہے خدارا اپنے بچوں کو گناہوں سے بچائیں اور منگنی کی رسم کو ختم کریں اور ڈائریکٹ نکاح کیا جائے تاکہ ہمارے بچے ان  برائیوں سے بچ سکیں آپ کو خبر نہیں ہوتی لیکن یاد رکھیں آپ کے بچے اس گناہ میں مبتلا ہوتے چاہے وہ جیسے بھی ہماری نظروں میں ہوں دیکھیں  اج کل سوشل میڈیا کا دور ہے وہ کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے رابطے میں ضرور ہوتے ہیں اور اس گناہ میں آپ بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں جتنا  گناہ اولاد کو ملتا ہے اتنا ہی والدین کو بھی ملتا ہے   میرا تمام والدین سے کے لیے ایک پیغام ہے کہ منگنی کی رسم کو  ختم کیا جائے اور نکاح کو فروغ دیا جائے  رخصتی جب چاہے  کریں لیکن نکاح میں جلدی کریں تاکہ اگر ہمارے بچے  بات چیت کریں اک دوسرے سے ملیں تو گناہ نہ ہو (بے شک نکاح برائیوں سے بچاتا ہے) مجھے امید ہے کہ میری تحریر تمام دوستوں کو  پسند آ ئی ہوگی اللّٰہ پاک سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے امین ثم امین🤲

Comments