Lafz ba lafz by Urooj Chaudhary part 2

عنوان :-

لفظ با لفظ

عروج چوہدری

*  بہت سی سپیوں میں سے کوئی موتی بھی نکل آتا ہے.سو تیروں میں سے کوئی تیر نشانہ پر بھی جا بیٹھتا ہے.

 *  برائی کا بدلہ برائی آسان ہے اگر تو انسان ہے تو اس کے ساتھ احسان کر.

  *  خدا کا علم تمام وصیتوں پر محیط ہے تمہارا قیاس اس کا احاطہ نہیں کر سکتا.

 *  جس سپی کو تو موتیوں سے بڑاکحنب دیکھے اس کی وہ قدر و قیمت نہیں ہے جو یکتا موتی کی ہے .

*  اگر تو دوسروں کا پابند ہے تو ان کی رضامندی کا خیال رکھ اور اگر تو تنہا ہے تو اپنا راستہ پکڑ.

 *  کرونخوت کا شکار لوگوں سےڑرتا رہ جو خدا سے نہ ڈرے ان سے بھی ڈرتا رہ .

*   اپنی خاطر کسان سے اچھا سلوک کر کیونکہ خوش دلی مزدور زیادہ کام کرتا ہے .

*  کسی ایسے شخص کے ساتھ برائی کرنا انسانیت نہیں ہے جس کی جانب سے تو نے اکثر نیکی دیکھی ہو.

 *  کسی کو چاہو تو یہ مت سوچو کہ وہ مقدر میں ہے یا نہیں بلکہ اس قدر چاہو کہ خدا اسے تمہارے مقدر میں لکھ دے.

 *  اگر تو چاہتا ہے کہ کل کو تو بڑا بنے کسی چھوٹے کو اپنا دشمن نہ بنا.

 *  آزاد لوگوں کی نگاہ میں برا ہے ذلیلوں کے ہاتھ ذلیل ہونا. اگر تو سنے نصیحت نجات کا سبب ہے قوی بازو سے کمزور  کو نہ گرا.

 *  جب اپنے پرندے کسی دوسرے دانے کے عادی ہو جائیں تو اسے ازاد کر دینا چاہیے.

*  جو بچے اپنے والدین کا کہا نہیں مانتے انہیں زندگی سبق سکھاتی ہے جو زندگی سبق سکھاتی ہے وہ کبھی نہیں بھولتا .

*  ایک بار مرد کا عورت پر سے اعتبار اٹھ جائے تو وہ دوبارہ قائم کرنا مشکل ہے .

*  صحیح دوا غلط وقت پر دی جائے تو انسان مر بھی سکتا ہے .

*  انسان کہیں بھی چلا جائے واپس اپنے اصل پر ہی آتا ہے.

 *  جن رشتوں کی بنائی کمزور ہو جائے وہ کبھی بھی قائم نہیں رہتے ایک جھٹکے سے ہی ٹوٹ جایا کرتے ہیں.

 عادت بدل سکتی ہے فطرت نہیں.

 *  یہ دنیا بڑی ظالم ہے اس کی عزت کرتی ہے جس کے پاس پیسہ ہے .

*  گھر بچانے کے لیے گھر میں رہنا پڑتا ہے مدد صرف اللہ کی ہوتی ہے انسان تو صرف وسیلہ ہوتا ہے .

*  خالی جیب بڑوں بڑوں کو سبق سکھاتی ہے حالات کا ستایا ہوا انسان بڑا حساس ہوتا ہے اور اسے دوسروں کی پریشانیوں اور مشکلات کا احساس ہوتا ہے .

* جب دل بجھ جائے تو ظاہری چمک دھمک بھی اچھی لگتی .

 * انسان کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ اپنے دل کی بات کسی سے بھی شیر نہیں کر سکتا نہ بہن بھائیوں سے نہ والدین سے ' اُس وقت وہ خود سے باتیں کرتا ہے پھر اپنے رب سے.

* جب انسان پر سختی آتی ہے تو وہ خود بخود دلیر ہو جاتا ہے .

* محبت ختم نہیں ہوتی مر جاتی ہےحسی اور برے رویوں کی وجہ سے .

* انسان کی زندگی جنت و جہنم اس کے اعمال سے بنتی ہے.

*  محبت اور عزت ایک سہی کے دوسکے ہیں ایک کے بغیر دوسرے کا وجود ناممکن ہے.

*  جب عورت ٹھان لے کے اس نے اس انسان کے ساتھ نہیں رہنا پھر وہ آزاد ہو جاتی ہے اور اس مرد کے ساتھ  ہونے کے باواجود ساتھ نہیں ہو تی.

*  زبردستی کے رشتے انسان کی زندگی کو عذاب بنا دیتے ہیں.

 * بدتمیزی کے لیے الفاظ نہیں لہجہ ہی کافی ہوتا ہے .

* کبھی کبھی کسی کو سمجھنے کے لیے ایک لمحہ کافی ہوتا ہے .اورکھبی سمجھنے کے لیے ساری عمر کم پڑ جاتی ہے.

* شادی زندگی کی ایک کتاب ہے جو جیسی کھل گئی سو کھل گئی پھر اسے پڑھنا پڑتا ہے چاہے اچھی ہو یا بری.

*  تعریف کروانے کے لیے انسان کو قابل تعریف ہونا چاہیے.

 فضول بولنے سے بہتر ہے بندہ خاموش رہے اپنے گھر میں خاموشی ہو یا شور دل لگانا پڑتا ہے.

*  زندگی کا ہر رشتہ غلامی ہے آپ جتنے تنہا ہوں گے اتنے ہی آزاد ہوں گئیں.

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments