عنوان
:-
لفظ با لفظ
عروج چوہدری
* آدمی کا اپنا مال اپنی اولاد پر خرچ کرنا صدقہ
ہے.
مانگی
گی ہر چیز خیرات ہوتی ہے پھر چاہے عزت ہو محبت ہو یا.دولت' یاد رہے خیرات میں ملی ہر چیز انسان کو اپنی ہی
نظر میں گرا دیتی ہے تکلیف اور بے چینی کا باعث بنتی ہے.
* منت نہ کیجیے محبت منتوں سے نہیں چلتی جہاں پر اگلا چاہتا ہے اسے
آزاد کر دیا جائےفوراًآزاد کر دینا چاہیے.
* زندہ قومیں اپنے غازیوں اور
شہیدوں کو فراموش نہیں کرتیں زندہ قومیں اپنے غازیوں اور شہیدوں کے خون کے ان قطروں
کا احترام کرتی ہیں جو وہ اس مٹی کے دفاع کے لیے بہاتے ہیں ..............-
* جب سہنے والے کو صبر آجائے
تو کہنے والے کی اوقات دو کوڑی کی رہ جاتی یے .
* محبت تاریک جنگل کی طرح
ہوتی ہے ایک بار اس کے اندر چلے جاؤپھر یہ باہر آنے نہیں دیتی باہر آبھی جاؤ تو آنکھیں
جنگل کی تاریکی کی اتنی عادی ہو جاتی ہیں کہ
روشنی میں کچھ نہیں دیکھ سکتیں وہ بھی نہیں جو با یکل صاف اور واضح ہوتی ہے.
* کچھ باتیں کہی نہیں جاتی
محسوس کی جاتی ہیں سمجھی جاتی ہیں .
* ضد ایسی چیز ہے جو کوئی آپ
سے چھین نہیں سکتا 'ایک حادثہ سب کچھ بدل دیتا ہے سوچنے کا انداز زندگی کے معنی .
* جو عورت سر پہ دوپٹہ رکھتی
ہے وہ کبھی بھی اللّٰلہ کے سائے سے محروم نہیں ہوتی . حیا بڑی دولت ہے جو عورت اس دولت
کو سنبھال کر چلتی ہے کبھی کنگال نہیں رہتی نہ حسن کے معاملے میں نہ کشش کے معاملے
میں .
* نفرتوں کو ہزار موقعے دو
کہ وہ محبت بن جائیں پر محبت کو ایک بھی موقع نہ دو کہ نفرت بنے.
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment