عنوان:-
لفظ با لفظ
نام:- عروج چوہدری
احساسات
خوشبو کی ماندر ہوتے ہیں جو بنا بتائے بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں .
اللہ
تعالی بے شک ہمارے لیے بہترین فیصلے کرتا ہے مگر کچھ کا تقاضا ہوتا ہے کہ ان پہ اللہ
کی مرضی کا پردہ ڈالا رہے.
غُربت بھی کیسا مذاق ہے نا انسان
سے انسانیت کا درجہ ہی چھین لیتی ہیے.
اس دنیا میں کوئی بھی فرشتہ صفت
نہیں ہے نہ ہی کوئی شیطان صفت ہے ہم سب انسان ہیں ہم میں بہتر انسان وہ ہے جو صحیح
معنوں میں انسان صفت ہے.
انسان کی خواہش تتلی کے پروں جیسی
ثابت ہوتی ہے ابھی لگتا ہے کہ ہم بڑھ کے تھام چکے ہیں دوسرے ہی پل لگتا ہے کہ ہم ایک
خوش رنگ گمان میں تھے .
ضروری نہیں کہ ہمیں تکلیف صرف جسم
کی ہی ہو کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جو روح تک داغ جاتے ہیں.
معاف کرنے کا حق تو اس پاک ذات
کو ہے جو غلطیوں سے بے نیاز ہے.
انسان کو اس کی برائیوں سمیت قبول
کرنے والا ہی ایک سچا دوست ہے کیونکہ خوبیاں تو دشمن کو بھی متاثر کرتی ہیں.
زندگی عارضی ہے تو مشکلات بھی مستقل
نہیں بس اپنے پروردگار کے شکر گزار رہو.
انسان کی انسانیت اس وقت ختم ہوتی
ہے جب اسے دوسروں کے دکھ پر ہنسی آنے لگے انسان ہمیشہ تکلیف میں ہی سیکھتا ہے خوشی
میں تو وہ پچھلے سبق بھی بھول جاتا ہے .
دل
کے اندر اتنی جگہ پیدا کرو کہ تمہارے دل میں دوسروں کا راز سما جائے جیسے کبھی حالات
ہوں دعا مانگتے رہیں معجزے ہوتے ہیں کوئی دیر نہیں لگتی خوشیاں بانٹنے کی کوشش کرو.
************
Comments
Post a Comment