Lafz ba lafz article by Urooj Chaudhary 4

عنوان:-

لفظ با لفظ

نام:-  عروج چوہدری

*   آدمی کی زندگی پر عقل کی نہیں تقدیر کی حکمرانی ہوتی ہے.

 *جس کے پاس مضبوط قوی ارادہ ہے وہ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق بنا لیتا ہے .

* اللہ تعالی ہمارے مقدر میں اگر پتھرلیے راستے لکھتا ہے تو ہمیں مضبوط جوتے بھی بخشتا ہے .

* جو شخص وعدہ کرنے سے جتنا گریز کرتا ہے وہ وعدے کا اتنا ہی پابند ہوتا ہے.

 * یقین لہجے میں بولتا ہے کردار میں نظر آتا ہے اندھیروں کوروشنی میں بدلتا ہے .

* ہم چاہے موسموں کے ساتھ بدلتے رہیں لیکن موسم ہمیں نہیں بدل سکتے .

* جو چیزیں پر اصرار ہوتی ہیں وہ پرکشش بھی ہوتی ہیں * محبتوں کی ضرورت میں کیا جانے والا ضبط بہت کڑوا ہوتا ہے .

* خواہشات کو دبانے اور مشکلات پر قابو پانے سے انسان کا کردار مضبوط ہوتا ہے .

* اگر بازی با اصول طریقے سے کھیلی جائے تو ہارنے والا بھی داد دینے پر مجبور ہو جاتا ہے.

 * لفظوں کے زخم جھیلنے کے بعد بھولنے کا فن دو لوگوں کو آتا ہے یا تو پاگل کو یا کامل کو .

 *  آپ کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے.

   *جو اچھے کو اچھا نہ جانے وہ برے کو برا نہیں سمجھتا. * اپنے کام کے صلے کی واجب سے زیادہ کی امید نہ رکھو. جس سے مل کر خوشی نہ ہو اس سے بچھڑ کر غم نہیں ہوتا.

*  انسان کا کردار اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسں شے سے خوش ہوتا ہے.

 * محبت بانٹتے اور آپس میں ایک دوسرے کے قصور معاف کرتے رہیں کہ اللہ غفور الرحیم ہے معافی کو پسند کرتا ہے.  * ہم پوری زندگی اس انتظار میں نکال دیتے ہیں کہ ایک دن ہم اپنی من پسند زندگی جییں گے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی وہی ہے جو آج ہے کل تو بس خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں.

*  جو برتن جتنا زیادہ خالی ہو اتنی ہی آواز دیتا ہے اسی طرح جو آدمی جتنا زیادہ بے عمل ہو اتنا زیادہ وہ پر شور آواز میں بولتا ہے .

*بولنے والے کرتے نہیں 'کرنے والے بولتے نہیں اور حقیقت کی دنیا میں کرنے کی قیمت ہے نہ کہ بولنے کی.

 * ماں کی خدمت میں جنت تو مل جاتی ہے مگر جنت کا دروازہ اس وقت کھولتا ہے جب باپ کی عزت کی جائے .

* ہر ایک کو سنیں ہر ایک سے سیکھیں کیونکہ ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا مگر ہر ایک کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے.

 *جو آپ کو خوشی میں یاد آئے آپ اس سے محبت کرتے ہیں اور جو آپ کو غم میں یاد آئے وہ آپ سے محبت کرتا ہے.

 * شکر ادا کریں اپنے رب کا بہت شکر ادا کریں جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا اور اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے.

*  کسی کو پا لینا اتنا اہم نہیں جتنا کسی کے دل میں جگہ بنا لینا ہے.

 * ایک شخص سے رشتہ نہ بننے سے باقی رشتے ختم نہیں ہو جاتے.

 * خواہش وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں محبت کو قدموں تلے روند دیا جائے .

* جہاں قدر نہیں ہوتی وہاں رشتے نہیں جُوڑتے .

* محبت میں جب انسان چوٹ کھاتا ہے تو اس کی خاموشی بھی شور مچاتی ہے .جو قربانیوں سے بنتے ہیں وہ رشتے نہیں کمپرومائزنگ کرتے ہیں.

 *جو دوسروں کا سکھ چھینتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی زندگی میں دکھ کے قرب سے گزرتے ہیں.

******************

Comments