عنوان
:-
وفا و بےوفا جنس سے مبرم ہیں
از قلم رافیہ صدیق ۔۔
کیا
بےوفا بےمروت بے عہد کا لفظ مردوں کے لئے مختص ہوتا ہے؟ اور وفا ساتھ نبھانا وعدہ پورا
کرنے والا دکھ سکھ کا ساتھی جیسے خوبصورت الفاظ عورتوں کے لئے مخصوص ہیں ؟نہیں بلکل
نہیں نہ تو وفا کا لفظ عورتوں کے لئے مخصوص اور نہ ہی بےوفا کا لفظ صرف مردوں کے لئے
مختص کیا جا سکتا ہے یہ تو ایسے الفاظ ہیں جو مردوں و عورتوں کی جنس سے مبرم ہیں جب
کوئی ہماری امیدوں پر پورا نہ اتر پاۓ تو ہم اسے بےوفا جیسے لفظ سے نواز دیتے ہیں میں
تو ایسی عورتوں کو بھی دیکھا ہے جن کے مرد انکی ہر خواہش کو پورا کرنے کے لئے اپنی
جان کو جوکھوں میں ڈال دیتے ہیں مگر عورت اسی مرد کی غیر موجودگی میں اسی کے بستر کو گندا کر دیتی ہے یا پھر زبان
کا چسکا ہی پورا کر رہی ہوتی ہے میرے نزدیک نہ تو ایسی عورتوں کے لئے کوئی نرم گوشہ
پیدا کرتے ہوئے معافی کی گنجائش ہونی چاہئے دوسری طرف میں ایسے مردوں کو بھی دیکھا
جن کی بیویاں ان سے محبت و عقیدت کی انتہا
پہ تھیں لیکن ان کے مرد غیر عورتوں سے تعلق استوار کر رہے ہوتے ہیں پھر برابری کا تو تقاضا یہ ہے کہ
ایسے مردوں کے لئےبھی معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے لیکن عورت معاف کر دیتی ہے کبھی بچوں کو دیکھتے ہوئے
اور کبھی اپنے والدین کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور کبھی کبھی تو دل کے ہاتھوں مار کھا
جاتی ہے لیکن مرد کی فطرت میں یہ جدت تو رب نے ایک مصلحت کے تحت رکھی لیکن
عورت اسی جدت کے قانون کو غلط طریقے سے خود پہ لاگو کیوں کر رہی ہیں ؟مرد بےوفائی کرے
ایک کے ہوتے ہوئے کسی دوسری پہ بھی اکتفا نہ
کرے تو وہ صرف اپنا یا اپنے گھر کا نقصان کرتا ہے مگر عورت اگر بےوفائی کرے تو بات
یہی رک نہیں جاتی بلکہ نسلوں پہ جا کے ختم ہوتی ہے اب اگر ایک عورت اپنی تمام چاھتیں
اور محبتیں کسی ایک مرد پہ واردے اور مرد پھر بھی بے وفائی کرے توعورت پہ تب بھی لازم
ہے کے مرد سے وفا کرے اسکی دو وجوہات ہیں ایک
آپ کبھی بھی برائی کوبرائی سے ختم نہیں کر سکتے ہیں دوسری اپ اپنےحصے کا کام کرتے جائے
سب سے اپنےاعمال کی جواب دیہی طلب کی جائےگی
تین چار چولیں تو زندگی میں ہر مرد مارتا ہے اب اگر اپ اسے چھوڑ دے گی تو پھر
بھی تو مرد کے پاس ہی جائے گی نہ گنتی پھر سے شروع ہو جائے گی عورت کا خمیر محبت و
وفا کی مٹی سے گوندا گیا ہے اور جس میں وفا نہ ہو اسے باقی سب کچھ تو کہا جا سکتا ہے سواے مرد اور عورت کے ۔۔خوش رہیں اورخوشاں بانٹیں
رشتوں سے مخلص ہو کے۔۔
۔۔۔۔۔
***********
Comments
Post a Comment