Maon ka din article by Bisma Writes

ماؤں کا دن

ماں کا کوئی دن نہیں ہوتا

حقیقت تو یہ ہے کہ

ماں کے بغیر کوئی دن نہیں ہوتا

میں نہیں جانتی کہ آج کے دن کو ماں کا دن کیوں کہا گیا ہے؟

کیونکہ ہمارا ماں کے بغیر دن تو دور ایک پل بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن پھر بھی جب اس دن کو ایک خاص اہمیت دی گئی ہے تو میں اس عنوان ہر اپنے قلم کی طاقت کے استعمال کرنے کو باعث فخر اور باعث برکت سمجھتے ہوۓ ممتا کی اہمیت کو اپنے مختصر الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کروں گی۔

1:ہماری مائیں وہ ہستیاں ہیں جن کے بغیر ہمارا سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے۔

2:ہماری زندگی میں لاکھ لوگ ہماری ماں کے رتبے تک نہیں پہنچ سکتے۔ لیکن اکیلی ماں لاکھوں لوگوں کی کمیوں کو پل بھر میں پورا کر دیتی ہے۔

3:ماں کی محبت وہ محبت ہے جس کا گواہ خدا ہے۔

4:ماں کے بغیر چار دیواری بےسکونی کی ڈوریں کستی ہے۔

از قلم :بسمہ رائیٹس

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments