" کچھ لفظ ۔۔۔۔"
از قلم : رئیسہ صدیق
بظاہر
تو یہ لفظ تین حروف پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن زندگی میں یہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ تین حرف ہی تھے جنہوں نے مل کر لفظ کو بنایا اور پھر یہ لفظ ہی تھے جنہوں نے اتنی
بڑی کائنات تخلیق کروا ڈالی۔ یاد کرو وہ لفظ "جب رب تعالی نے فرشتوں سے کہا تھا
کہ میں زمین میں نائب مقرر کرنے والا ہوں وہ کہنے لگے کہ آپ ایسی مخلوق پیدا کریں گے
جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے گی جب کہ ہم ہر قسم کی تیری حمد و ثنا میں
مشغول رہتے ہیں ۔رب تعالٰی نے فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے (سورت
البقرہ)
یہی
تھے وہ لفظ جنہوں نے فرشتوں کو چپ کروا دیا۔ پھر رب تعالی نے فرمایا آدم تم اور تمہاری
بیوی دونوں جنت میں رہو اور اس میں جہاں سے چاہو جی بھر کر کھاؤ البتہ فلاں درخت کے
قریب نہ جانا ورنہ ظالم بن جاؤ گے یہ" کچھ لفظ" ہی تھے جنہوں نے آدم کے دل
میں تجسس پیدا کیا اور پھر یہ لفظ تجسس انہیں اس درخت کے قریب لے گیا۔ اور یہ اتنے گہرے لفظ تھے کہ آدم
کو ظالم بن جانے والے لفظ یاد ہی نہ رہے۔ پھر وہ جنت سے نکال کر دنیا میں بھیج دیے
گے یہ اتنی بڑی کائنات اللہ نے آدم اور حوا کو زمین بیچ کر بنائی وہ اللہ ہی ہے جو
ہر چیز کو جانتا ہے اسی لئے تو اس نے فرشتوں کو وہ کچھ لفظ دیے تھے میں وہ باتیں جانتا
ہوں جو تم نہیں جانتے....
یہ
جو "کچھ لفظ" ہوتے ہیں نا یہ تلوار اور خنجر سے زیادہ تیز ہوتے ہیں کسی کے
دکھ، تکلیف اور پریشانی میں یہ جو ہم "کچھ لفظ" زہر سے بھرے ہوئے دیتے ہیں
ناں اگلے کا دل پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔کہنا والے کو کیا خبر ۔سہنے والے سے پوچھ ان لفظوں
کا مفہوم وہ تجھے ان لفظوں کی کتاب بنا کر دے سکتا ہے۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔
لیکن اگر سننے والا قرآن اور نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھنے والا ہوا نا
تو پھر وہ زہر سے بھرے "کچھ لفظ" اس کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے وہ لفظوں کو
خاموشی سے پی جائے گا اور جانتے ہو لفظوں کو اپنے اندر اتارتے وقت وہ اللہ کے کن لفظوں
کو یاد کر رہا ہوگا؟؟...
صبر کرو یہ بہت جھوٹی اور نامعقول
بات کہتے ہیں اور پھر۔۔۔پھر ایک گہرا سانس لے کر وہ مسکراتا ہے اور جانتے ہو کیوں؟؟...
کیونکہ رب تعالٰی اسے کچھ خوبصورت لفظ یاد کرواتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔۔۔
عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے
گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
*****************
Comments
Post a Comment