Kabhi kabhi zakham jisam se ziada rooh ko zakhmi kar dety hain to kya zakham bhar jaty hain article by Raheela Tahir
کبھی کبھی زخم جسم سے زیادہ روح کو زخمی کر دیتے ہیں ،تو کیا زخم بھر جاتے
ہیں ؟؟؟
سائیکالوجسٹ راحیلہ طاہر
نہیں
یہ کہنا غلط ہے کہ زخم بھر جاتے ہیں کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے لیکن وقتی مرہم ضرور مل
جاتا ہے زخم انسان کے اندر کہیں نہ کہیں اپنا گھاؤ چھوڑ جاتا ہے زندگی میں کچھ لمحے
ایسے آتے ہیں جن میں ملے ہوئے زخم ہم چاہ کر بھی ہم اپنی یاداشت سے نہیں مٹا پاتے.زخم
وقتی بھر جاتے ہیں لیکن وقت ہر زخم کا مرہم ہے یہ کہنا غلط ہے وقت ہر زخم نہیں بھرتا
کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ درد دیتے رہتے ہیں اگر جسم میں زخم ہو تو جلدی بھر
جاتا ہے لیکن اگر دل پہ زخم ہو تو وہ ساری زندگی رہتا ہے بعض پرانے زخم کبھی نہیں بھرتے
اور پھر تازہ ہونے لگتے ہیں کسی کے چھوٹے چھوٹے الفاظ سے کسی کے مرہم سے ،گہرے زخموں
کی نشانی ھمیشہ مسکراہٹ ہوتی ہے گہرے زخم ھمیشہ مسکراہٹ سے بھرے ہوتے ہیں ۔زخمی بچے
بڑے ہو کر زخمی نوجوان بنتے ہیں اور زخمی نوجوان خود کو برباد کرتے ہیں اور دوسروں
کی زندگی بھی برباد کرتے ہیں جب زخم باہر نہیں اندر لگا ہو تو درد کی شدت زیادہ ہوتی
ہے اور وہ زخم روح کو زخمی کر دیتے ہیں اور روح پر لگے ہوئے زخم کبھی نہیں بھرتے وقت
گزرنے کے ساتھ زخم بھرتے نہیں رہ جاتے ہیں جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ذہن کی سنجیدگی بڑھ
جاتی ہے اور زخم کے نشانوں کو ڈھانپ دیتا ہے درد کم ہو جاتا ہے لیکن مکمل طور پر کبھی
نہیں جاتا "psychology point of view"کسی سے پیار کرنے یا کوئی آپ سے پیار کرے تو زخم جلدی بھر جاتے
ہیں "human being point of view"ٹوٹی ہوئی ہڈی جڑ جاتی ہے لیکن زخم ہمیشہ کے لئے رہ جاتے ہیں
ہمارے زخم ہمیں آگے بھڑ نے میں مدد دیتے ہیں زخم اگر بھر بھی جائیں تو نشان چھوڑ جاتے
ہیں ۔چھر ی کے زخم بھر جاتے ہیں لیکن زبان کے دیئے ہوئے زخم کبھی نہیں بھرتے بہت سے
لمحات ایسے آتے ہیں کہ وہ زخم پھر سے ہرے بھرے ہوئے کے اذیت کی الم ناک حد تک پہنچ
جاتے ہیں ۔
میرے
مطابق زخم کبھی نہیں بھرتے بلکہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ذہن جسمانی صحت کا خیال کرتے
ہوئے زخم ڈھانپ دیتا ہے درد کم ہو جاتا ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہو تا مسکراہٹ
کا لبادہ اوڑھے انسان خوشی خوشی زندگی گزا رنا شروع کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔
اپنا
اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں کوشش کریں کہ انہیں آپ کی طرف سے کبھی زبان کے زخم نہ
ملیں۔۔۔۔خوش رہیں خوشیاں با نٹیں ۔۔۔
****************
Comments
Post a Comment