Zmana khrab hai by NImra Abrar

""زمانہ خراب ہے "".

 

 

" اپنی غلطیوں کو پس پشت ڈال کر..

ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے"...

 

آج کے دور جہالت کی بات کی جائے تو آخر کیوں? ہم اس قدر پستی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں کیوں? ہمارا نظام رہن سہن اتنا بے پردہ ہوتا جا  رہا ہے یہاں اگر بات پچھلے دور کی کی جائے تو اس وقت بھی ایسے حالات منظر عام پر نہیں تھے اس بات سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فرق صرف ہم انسانوں کے رویو, ہمارے اخلاق, ہماری جہالت, قتل و غارت, فتنہ فساد ہیں.. ان سب سے ہمارا معاشرہ کسی حقیقت پسند کے لیے ناقابل قبول ہیں.. یہاں اگر میں یہ کہنا چاہ ہوں کہ ہمارا معاشرہ "ہم اور آپ" کی وجہ سے خراب ہے تو اس بات میں کوئی برائی نہیں جب تک میں اور آپ نہیں چاہیں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے ہم بلندی کی اس سطح تک نہیں پہنچ سکتے جہاں آج ہمیں ہونا چاہیے.. کیا کبھی ہم نے خود پر اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر ثانی کی ہے ?? ہم کیا کر رہے ہیں ہیں? ہم کیا بول رہے ہیں? ہمارا کردار ہماری سوچ ہمارے معاشرے پر کیا اثر ڈال رہی ہے? چلیں بات کرتے ہیں ان خواتین کی جو صرف عورت مارچ کرکے اپنے حقوق لینا جانتی ہیں میں  پوچھنا چاہتی ہوں ان خواتین سے کیا صرفحقوق لینا ہی سب کچھ ہے? کیا آپ پر کوئی فرض نہیں?  آخر کیوں ہم عورتیں اپنے حقوق کے لئے لڑتے لڑتے اتنی آگے نکل چکی ہیں کہ ہم نے اپنی عزت نفس کو اپنے ہی ہاتھوں کچل ڈالا ہے ہے آخر کیوں اپنے حقوق پاتے پاتے ہم یہ بھول گئی ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہم خواتین کو بھی کچھ فرض صوبے ہیں..  ہماری کچھ حدود مقرر کی گئی ہیں ہم اپنی انا کی جنگ میں حقوق تو لینے میں کامیاب ہوجائیں گے.. لیکن کیا آپ اپنا فرض یاد رکھیں گے? کیا اللہ کی بارگاہ میں سرخرو ہو سکیں گے..? بس  یہاں آ کر عورت اپنی غلطی کو پس پشت ڈال کر کہتی ہے "زمانہ خراب ہے"....

اب کچھ بات مرد پر ہو جائے " مرد" لفظ پڑھنے, سننے میں بہت ہی مضبوط لگتا ہے اور بے شک اللہ تعالی نے مرد کو عورت کی نسبت زیادہ مضبوط اور طاقتور بنایا ہے لیکن کیا مرد اس معاشرے میں اپنا کردار اتنا ہی طاقتور اور مضبوط بنا رہا ہے جتنا اس کے لیے اس کے رب نے عطا کیا ہے??? ایسا تو نہیں کہ وہ (مرد) بھی غلطی پر ہے? کیا وہ ہمارے معاشرے کیلئے پرسکون اور بے خوف ہے? آخر کیا وجہ ہے کہ مرد ذات پر ایک بات آ کر رکتی ہے کے کیا معاشرے کے باقی لوگ اس سے بے خوف ہے چاہے وہ عورت ہو,اغوا کیے ہوئے بچے ہو.. بوڑھے ہو .. آخر کیوں مرد ایک ایسی ڈگر پر چل جاتا ہے جہاں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو مٹی تلے روندتے ہوئے اسے ذرا خوف نہیں آتا نشہ آور چیزیں شراب نوشی میں پڑھ کر خود کو, اپنے اردگرد کے لوگوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو چیز ہمارے رب نے ہی حرام کی ہے مرد آخر کیوں اس طرف جاتا ہے. کیوں ہمارے معاشرے کی عورت مرد کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں اور پھر مرد اپنی غلطیوں کو چھپا کر کہتا ہے  "زمانہ خراب ہے" ... اگر میں (عورت) اور مرد حتیٰ کہ معاشرے کے دیگر افراد بھی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو سمجھ لیں تو شاید ہماری آنے والی نسلیں ایک ایسے معاشرے میں جنم لیں جہاں کس کی غلطی نہ ہو سب ایک پر سکون اور امن معاشرے کا حصہ ہوں..( از قلم : نمرہ ابرار)

Comments