محبت
محبت
کے سہارےزندگی گزارنے والے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ محبت حاصل نہیں ہوتی یا بن مانگے
مل جاتی ہے اور اکثر کا خیال ہے کہ محبت مانگ کر لے لینی چاہیئے ۔۔۔
میرے
خیال سے سچی محبت بن مانگے ہی مل جاتی ہے۔۔۔ جو مانگ کر لی جائے وہ محبت آپ کو کبھی
سکون نہیں دےسکتی جو بن مانگی محبت سے مل جاتا ہے ۔۔۔
میں
مانگ کر لی جانے والی محبت کو محبت نہیں وقت گزاری سمجھتی ہوں ۔۔
یا
اس محبت کو میں مجبوراً نبھائے جانے والے رشتے کا نام دوں گی ۔۔۔
لٰہذا
میرے نزدیک محبت مانگ کر لینا ایک گناہ ہے ۔۔۔
لیکن
اس محبت کی بجائے محبوب کے دل میں اپنے لیے نرمی کی دعا اپنے رب سے مانگیں اور یقین
جانیں جو محبت جائز ہو وہ بن مانگیں ہی مل جائے گی ۔۔۔۔
معذرت
کے ساتھ کہوں گی کہ آج کل لوگ واقعی محبت کرتے ہوئے جسے میں وقت گزاری سمجھتی ہوں
۔۔۔اورجب ایک سے دل بھر جائے تو اپنی کسی مجبوری کا بہانا بنا کر اُسے چھوڑ دیتے ہیں
۔۔۔۔اور چل پڑتے ہیں کسی اور ننھی شہزادی کی زندگی تباہ کرنے یا کسی ماں کے لال کو
جنونی بنانے ۔۔۔۔۔۔
ویسے
اکثر لڑکیاں ہی اس وقت گزاری میں تباہ ہوتی ہیں ۔۔۔
اسی
لیئے تو ان بابا کی شہزادیوں کا اعتبار اُٹھ چکاہے اور ہردوسری لڑکی ٹوٹا ہوا دل لے
کے گھومتی نظر آتی ہے ۔۔۔۔
اگر
آج کے دور میں بھی عشق کی روایت کو کسی نے برقرار رکھا ہوتا تو کوئی یہ اپنا اعتبار
اور دل چکنا چُور ہونے کا ثبوت دیتا نظر نا آتا ۔۔۔
مدعے
پے واپس آتے ہوئے کہوں گی کہ ۔۔۔۔۔۔
آج
کل کے دورمیں محبت کا راج ہے اور اگر آج کل محبت مانگ کر بھی لے جائے تو کوئی فائدہ
نہیں کیونکہ ہوگی تو وہ وقت گزاری ہی نا تب ہی تو آج کل محبت سوشل میڈیا سے آگے نہیں
بڑھی اور جب دل بھرا تو بلاک کر کے آگے چل دیے ۔۔۔۔۔یہ ہی تو معیار ہے آک کل کی محبت
کا ۔۔۔۔
لہٰذا
میرا ماننا ہے کہ چند دنوں کی خوشی کے لیے
کسی سے محبت مانگ کر اپنا معیار کم نا کریں ۔۔۔۔۔
آپ
کے خیال میں دورِ حاضر کی محبت کیا ہے ؟؟؟اپنی
رائے سے آگاہ کریں۔۔شکریہ
از
قلم۔۔📝
فروا
اسلم
*********
Comments
Post a Comment