Dunevi mohabbaton ka anjam by Ayesha Malik

السلام علیکم

آج کا میرا عنوان ہے

دنیاوی محبتوں کا انجام

 آج کل ہمارے معاشرے میں ہر طرف محبت کا ہی رونا ہے اور سو میں سے اسی فیصد لوگ تو اپنی حوس اور لالچ کو بھی محبت کا نام دئیے بیٹھے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے محبت کچھ زیادہ ہی بد نام ہے۔ میں کہتی ہوں کہ دنیاوی محبتیں کسی کام کی نہیں ہیں۔ان محبتوں سے دھوکے،درد،تکلیف،آنسو،ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔مجبت کا آغاز بے پناہ چاہتوں سے ہوتا ہے،ہر وقت بات کرت رہنا،محبت کا اظہار کرتے رہنا لیکن پھر۔۔۔۔پھر وہی ہوتا ہے جو ایک لڑکی کے لئے تو شاید قابلِ برداشت بھی نہیں ہوتا اور لڑکے کو ذرا برابر بھی فرق نہیں پڑتا لکین کچھ کیسز میں ایسا ہوتا ہے کہ لڑکی محض لالچ کی خاطر لڑکے سے محبت کا ڈھونگ کرتی ہے اور ان کیسز میں لڑکی کو فرق نہیں پڑتا لیکن لڑکا اپنی زندگی برباد کر لیتا ہے۔یقین مانیں یہ دنیا کی محبتیں آپکو کبھی بھی کچھ بھی نہیں دے سکتیں۔اب ایک لڑکی کی مثال دیکھ لیجئے اس نے ایک شخص سے بے پناہ محبت کی اسے عزت دی لیکن پتا ہے اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔؟جی تو اس کے ساتھ وہی ہوا جو دنیاوی محبتوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے۔اس لڑکی نے ہزاروں نفرتیں مول لیں، بہت سے رشتوں کو غلط سمجھا۔یقین کیا تو محض اس ایک شخص کی محبت کا جو دغا باز نکلا۔اس کو اسی کے ہاتھوں توڑ کر چکنا چور کر دیا گیا جسے اس نے سب سے زیادہ چاہا،جس کے لئے اس نے باقی ساری محبتوں کو بالائے طاق رکھا۔ہاں اسی ایک شخص نے اس کو برباد کر دیا۔میں اس بات کو مانتی ہوں کہ محبت کوئی کاروبار نہیں،کوئی سودے بازی نہیں کہ اگر محبت دی جائے تو اس کے بدلے حاصل بھی ہو۔لیکن اس بات کی قائل ہوں کہ محبت کی قدر تو کی جائے،محبت کے بدلے محبت نہیں تو عزت تو دی جائے۔کیا بے پناہ محبت کرنے والی وہ لڑکی ذرا سی قدر،ذرا سی عزت کی حقدار بھی نہیں تھی۔؟لیکن کیا کہیں دنیا کی محبت تھی نہ اس لئے دھوکے،جھوٹ اور ذلت کے سوا کچھ پا نہ سکی۔اس کو محبت کے بدلے محبت تو کیا ہمدردی بھی نصیب نہ ہوئی کیونکہ یہ دنیا کی محبت تھی،ایک نامحرم کی محبت تھی جو آخر کو دھوکے کی صورت میں سامنے آنی ہی تھی۔بیشک محبت گناہ نہیں لیکن جب آپ کو معلوم ہو جائے کہ اس محبت کی کوئی منزل نہیں تو اس کے بعد محبت گناہ ہی بن جاتی ہے اور جو محبت کے بے قدرے ہوتے ہیں،وہ ہماری محبت، ہماری توجہ یا چاہت کے قابل نہیں ہوتے۔خدارا خود کو کسی ایسے شخص کے ہاتھوں کا کھلونا مت بنائیں جو استعمال کے بعد آپ کو ایسی کہ پھینکیں کہ آپ خود کو خود بھی تلاش نہ کر پائیں۔محبت کریں ضرور لیکن اتنی ہی کریں جتنی اگلا شخص ڈیزرو کرتا ہو۔حد سے زیادہ کریں گے تو توڑ کر پھینک دیئے جائیں گے۔اپنی عزت کریں،خود سے محبت کریں اور اپنی قدر خود کروانا سیکھئے ورنہ روندھ دئیے جائیں گے اس لڑکی کی زندگی سے کچھ سبق ضرور حاصل کیجئے گا جس نے محبت کی خاطر بہت اپنوں کو نارض کیا لیکن اس محبت کے بدلے اپنی ہی بربادی حاصل کی۔شکریہ۔

عائشہ ملک(نشو)

****************

Comments

Post a Comment