قدر
آ منہ سعید
بے چینی
اور بے سکونی دونوں زندگی کا بے حد ضروری حصہ ہیں....جیسے سانس لینے کے لیے ہوا اور
زندہ رہنے کے لیے پانی ضروری ہے ایسے ہی بے چینی اور بے سکونی بھی زندگی میں ضروری
ہے.... کیو نکہ جب انسان بے چین, بے سکون رہتا ہے. بار بار رب کے در پہ سکون پانے جاتا
ہے... اور ایسے ہی اللہ کے قریب اور قریب تر ہوجاتا ہے.... اور اگر انسان کی زندگی
میں بے چینی اور بے سکونی نہ ہو تو انسان پر سکون رہے گا... پُر سکونیت انسان کے اندر جلتی ہوئی عشق کی آ گ پر پانی پھیر
دے گی..... پھر نہ کوئی خواہش رہے گی اور نہ ہی تمنا.... ایسے تو انسان اللہ کو بھول
جائے گا.... جینے کا مقصد بھول جائے گا اور سب سے بڑھ کر اللہ کو بھول جائے گا....
جس کے دم سے ہم ہیں اور یہ سب کائناتی نظام ہے.... اس رب کو بھولنا خسارے کاسودہ ہے.....
اس لیے بے چینی, بے سکونی بے حد خوبصورت چیز ہے, انسان کو اپنے اصل سے ملواتی ہے.....
انسان کا اصل اللہ ہے ❤️❤️ اس نعمت کی قدر کرو.......
آ منہ سعید
Comments
Post a Comment