Kon apna hai Article by Urwatul Ayesha

◇♡ کون  اپنا ہے

مصنفہ: عروةالعائشہ بھٹی۔

 

 

----------------------------------------

ہم بعض اوقات کچھ ایسے انسانوں کو اپنا تصور کر بیٹھتے ہیں جو ہمارے اپنے ہوتے ہی نہیں ۔  سوال یہ ہے کہ ہم کیسے جان  سکتے ہیں کہ ہمارا اپنا کون ہے ؟

یاد رکھٸے گا۔

آپکا اپنا صرف وہی ہے جو آپکے غم اور آپکی خوشی میں آپکا سہارا ہوتا ہے ۔

اپنا اور چھوڑ کر چلا جاٸے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ جو چھوڑ کے چلے جاٸیں  تن تنہا  اس زندگی کے کٹھن سفر میں وہ اپنے تو نہیں ہوتے ۔

جو غم کی وادیوں میں دھکیل دے آپکو وہ اپنا نہیں ہوتا ۔ اپنا تو وہ ہوتا ہے جو آپکو غم کی وادیوں سے نکال کر لے آٸے   ۔

آپ کا اپنا وہ ہوتا ہے  جب اسکو  آپکے اوپر کوٸی غم کا پہاڑ گرتے ہو ٸے دکھاٸی دیتا ہے تو  وہ آپکے ساتھ

اس کے نیچے آنے کے لٸے تیار ہو جاتا ہے ۔۔۔

آپکا اپنا آپکو کسی دوسرے کےلٸے کبھی بھی نظر انداز نہیں کرتا ۔

ایک اہم بات یہ کے جو آپکا اپنا ہو اسکو آپ میں کوٸی  کاملیت<perfection> نہیں چاہیے ہوتی ۔ وہ آپکو جیسے آپ ہیں ویسے ہی قبول <accept  > کرتا ہے۔ آپکی کسی ایک کوتاہی پہ آپکو چھوڑ نہیں دیتا

کیوں کہ وہ آپکی خامیوں کے ساتھ آپکی اچھاٸیوں کو بھی مد نظر رکھتا ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ انسان تو خطإ کا پتلا ہے ۔ آپکا اپنا آپ سے تعلقات توڑ نے کی بجاۓ آپکو وقت دیتا ہے ۔ اسکو معلوم ہوتا ہے کہ وقت ہر انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے ۔

آپکا اپنا وہ ہوتا ہے جو آپکی محبت , آپکے جذبات اور آپکے احساسات کی قدر کرتا ہے ۔

 جو آپکو زندگی کی ویران بیابان  سنسان اور اندھیری گلیوں میں چھوڑ گٸے وہ آپ کے اپنے کب تھے ۔وہ تو بس انکو  سمجھنے میں غلطی ہوٸی تھی۔

مگر وقت آپکو ہر کسی کی اوقات بتا دیتا ہے ۔۔۔

 

ہمارے لٸے رسول اللہ ﷺ  کی حیات ایک بہترین نمونہ ہے ۔۔ہمیں معلوم ہونا چاہیے رسولﷺ

پاس بھی کچھ ایسے لوگ آیا کرتے تھے جو صبح میں تو آپﷺ کے ساتھ ہونے کا دعوہ کرتے مگر شام میں انکار کر دیتے

آپ بھی رسول اللہ ﷺ کے امتی ہیں اگر آپکی زندگی میں بھی  ایسے لوگ آتے ہیں تو انسے قطع تعلقی نہیں کریں ۔ کیوں کہ آپ کے نبیﷺ  جو آپکے رہنما ہیں انہوں نے کبھی قطع تعلقی نہیں کی تھی۔

جس نے جو کیا اسکا معاملہ اللہ ساتھ چھوڑ دیں ایک معینہ مدت تک ہر کو ٸی سمجھ جاٸے گا کہ کون کیا تھا ?????????

Comments