Breakup Article by Naeem Sawan

آرٹیکل:

بریک اپ

مصنف: نعیم ساون

"وہ محبت تک ہی محدود رہے

ساون

ہم عشق تک جا پہنچے"

 

بریک اپ جیسے سنجیدہ معاملات سے کیسے نمٹہ جائے آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں محبت میں مر کر دوبارہ زندہ ہونا ایسا کم لوگ ہی کر پاتے ہیں منزل پہ پہنچنے سے پہلے ایک شخص کا دوسرے شخص کو راستے میں تنہا چھوڑ دینا بریک اپ کہلاتا ہے

محبت میں اکثر بریک اپ ہو جایا کرتے ہیں بریک اپ کا دوسرا نام بےوفائی دھوکہ بھی ہے جب دو محبت کرنے والوں میں سے کسی ایک کے دل میں کھوٹ آجائے تو بریک اپ جیسے معاملات پیش آتے ہیں جس میں انسان ٹوٹ کے رہ جاتا ہے اسکے سارے خواب ارمان، خواہشیں، امیدیں ،یقین ،سکون، سب تباہ و برباد ہو کر رہ جاتا ہے آجکل کے دور میں بریک اپ ہو جانا کوئی نئی بات نہیں بریک اپ ایک ایسا زہر ہے جو انسان کو نہ صرف کمزور کرتا ہے بلکہ اندر سے توڑ کر رکھ دیتا ہے بریک اپ نہ تو کسی مجبوری کا نام ہے اور نہ ہی کوئی غلط فہمی کا نام ہے بلکہ آپ یوں کہہ لیں کہ جب کوئی آپ سے بےپناہ محبت کرتا ہے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ آپ کے نام کر دیتا ہے تو آپ اسکے جذبات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکے دل سے کھیل جاتے ہیں اور بریک اپ جیسی ناقابلے فراموش اذیت اسے تحفے میں دے دیتے ہیں کسی کی زندگی برباد کر دینا یہ کہاں کی سمجھداری ہے  ساری رات جاگ کر گزارنا نیند کا نہ آنا بےسکونی دل کا خوف میں مبتلا ہو جانا ساری رات روتے رہنا تنہائی کو پسند کرنا سائیکو یہ سب زیادہ تر  بریک اپ کی علامات ہیں ساری رات تنہا رو کر گزار دینا یہ وہی شخص جانتا ہے جس پہ گزری ہو  آپ سوچو کہ جو انسان آپ کے ساتھ مخلص ہے اور آپ اسے بغیر سوچے سمجھے چھوڑ دیں تو میرے بھائی یہ سب  اسے برداشت کرنا پڑے گا یہ اذیت اسے جھیلنی پڑے گی آپ سوچو ایک ہنستے کھلتے انسان کو آپ نے بریک اپ جیسی سزا دی اور یہ سزا چھ مہینے سال دوسال کیلئے نہیں ہوتی کبھی کبھار یہ زندگی کا روگ بھی بن جاتی ہے ایک قیدی اپنی قید سے رہا ہو جاتا ہے لیکن محبت میں ہوا بریک اپ ایسی قید ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی لیکن اس قید سے نکلنا ناممکن نہیں ممکن ہے۔

بریک اپ کی ایک بڑی وجہ جو میرے خیال سے دیکھنے میں آئی ہے محبت میں جب ایک انسان دوسرے انسان کی کمزوری جان لیتا ہے کہ یہ اب میرے بغیر اکیلے رہنے والا نہیں چلو کوئی اور شکار ڈھونڈتے ہیں اسے چھوڑ دیتے ہیں وہ ضد میں آئے کوئی بہانہ بنائے وہ آپکو چھوڑ جائے گا آپ اس وقت اسے جتنی مرضی محبت کا احساس دلائیں جتنی مرضی کوشش کر لیں وہ شخص آپکو چھوڑ دے گا کیوں! کیونکہ وہ جان چکا ہے کہ یہ اب میرے بغیر اکیلے رہنے والا نہیں یاد رکھو! محبت میں جھوٹ بولنے والا انسان دھوکا دیتا ہے جو آپکو بہت کم وقت دیتا ہے وہ آپ سے بریک اپ کرے گا کہتے ہیں محبت میں آزمانا نہیں چاہئے غلط کہتے ہیں آزمائش تو محبت کا امتحان ہوتی ہے ضرور آزمانا چاہئے جب وہ شخص ہر بار  آپکی آزمائش پہ پورا اترے یعنی پاس ہو جائے سو میں سے سو نمبر لے تو آپ بےفکر ہو جائیں وہ انسان (at the time) آپکے ساتھ ہے جب آپکو لگے کہ یہ شخص بدل رہا ہے آپکو شک ہو آپ اسے آزمائیں امتحان لیں اسکا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اکثر دیکھا گیا ہے جب کسی کا دل توڑا جاتا ہے تو وہ اسکے سامنے گڑگڑا رہا ہوتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا مت کرو لیکن ہو جاتا ہے ارے بھئی آپ ایک کمزور انسان سے اپنی خوشیوں کی بھیک مانگ رہے ہو اس سے بہتر ہے آپ سائیلینٹ ہو جاو مت بولو کچھ دیکھنا آپکی خاموشی اسکے منہ پہ زور دار تماچا ہو گی کیا ہو گا زیادہ سے زیادہ آپکو اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا تو کوئی بات نہیں اس گڑگڑانے سے بہتر ہے آپ اس اذیت کو گلے سے لگا لیں۔

بریک اپ ہو جانے کے بعد اگر آپ دوبارہ سے معمول کی زندگی پہ آنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے اس فضول انسان کو اپنے دماغ سے نکالو جو آپکے دل سے کھیل گیا اسکے لئے سوچنا چھوڑ دو دل کے کسی کونے میں اسے جگہ مت دو یقین مانو آپ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی پہ آجائیں گے جب آپ کچھ سنبھل جائیں تو اسکے بعد کرنا کیا ہے ؟کچھ لوگ تو ہمت ہار جاتے ہیں خودکشی جیسی بےوقوفی کر لیتے ہیں جوکہ ایک گنا ہے اسکا کیا جائے گا آپ تو مر جائیں گے بھلا اسےاس چیز سے کیا لینا دینا کوئی جئیے کوئی مرے۔

سب سے پہلے آپ نے اپنے اندر وہ حوصلہ پیدا کرنا ہے کہ وہ چیٹر جب بھی آپ کے سامنے آئے آپ نے خود کو اسکے سامنے کمزور نہیں ہونے دینا  کافی مشکل ہے لیکن اگر انسان دل سے سمجھوتہ کر لے تو انسان کر ہی لیتا ہے آپ پھر سے محبت کریں یہ نہیں کہ اب میں نے دوبارہ کسی سے محبت نہیں کرنے اب بس ختم بلکل بھی نہیں سچ میں آپ دوبارہ محبت کریں لیکن اس بار محبت آپ اس شخص سے کریں جو اس چیٹر کا قریبی دوست ہو یا کوئی رشتے دار ہو یا پھر کوئی اور لیکن محبت کرنی ہے آپ نے دوسری بات اعتبار اتنا جلدی نہیں کرنا آپ کو پچھلی محبت سے کچھ سبق حاصل ہوا ہو گا آپکو انسان پہچاننے کا کچھ تو تجربہ ہو گیا ہو گا بس اس تجربے کی بنیاد پہ محبت کر کے دیکھیں جب جب وہ چیٹر آپ کے سامنے آئے آپ دوسرے کا خیال اپنے دل میں رکھیں  اگر وہ پاس نہیں ہے تو اسے اپنے خیال سے محسوس کریں سچ میں آپ آہستہ آہستہ اسے بھلاتے جائیں گے جب دوسرے شخص کو آپ جان لیں گے اچھی طرح سے پہچان لیں گے تو آہستہ آہستہ اس پہ یقین کریں آپکو لگے گا کہ یہ انسان میرے ساتھ مخلص ہے ایک وقت آئے گا جب آپ اس چیٹر کا سامنا کر سکیں گے اب وہ چیٹر یہ سوچے گا اسے سوچنا پڑے گا کہ اس انسان کے ساتھ تو میں نے بریک اپ کیا تھا یہ اتنا خوش کیسے ہے بلآخر وہ آپ سے بات کرنے کی بھی کوشش کرے گا تو آپ اسکی اوقات تک ہی اسکے ساتھ بات کریں یا پھر ضرورت نہیں

میرا ایک دوست اسکا حال ہی میں بریک اپ ہوا تو وہ مایوس ہو گیا یہاں تک کہ خودکشی تک پہنچ گیا ایک اور بات جب انسان کے ساتھ بریک اپ ہوتا ہے تو اس وقت اسے مخلص دوست کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اسے مخلص دوست ملنا چاہئے

میں نے اسے سمجھایا کچھ وقت اسے دیا معمول پہ آنے کیلئے جب اسکے جذبات ٹھنڈے پڑے تو اسے آرام سے سمجھایا اس کیلئے کافی دن درکار تھے اسے سب باتیں سمجھائیں اس نے عمل کیا آج وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہے جو چھوڑ گیا وہ بھاڑ میں جائے جو ساتھ ہے کیوں نہ اس کے ساتھ چلا جائے۔

بریک اپ جیسے معملات انسان کو اسکی زندگی سے کافی دور لے جاتے ہیں محبت میں بریک اپ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک پودے کو پانی نہیں دیا تو وہ مرجھا گیا بس ایسے ہی جب ایک  انسان دوسرے انسان سے جدا ہوتا ہے تو ایسی ہی کیفیت ہوتی ہے۔

بریک اپ میں کوئی معافی نہیں ہوتی جنہیں آپ چھوڑ جاتے ہو ناں انکی بدعاوں سے بچو ایسے گناہوں کا کفارہ نہیں ہوا کرتا جو جان بوجھ کر کئے جائیں اس لئے قدر کرو محبت کرنے والوں کی بہت کم ملا کرتے ہیں ایسے نایاب لوگ۔۔۔

اس دور میں احساس نام کی چیز نہیں سب مطلب پرست ہیں میری یہ ساری باتیں جو میں نے کہیں اگر کسی کے ساتھ بریک اپ ہوا وہ میری ان باتوں پہ عمل کرے وہ معمول کی زندگی پہ آجائے گا میرا یہ آرٹیکل لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ لوگوں میں آگاہی پیدا ہو آپ کبھی بریک اپ جیسی اذیت سے مایوس نہ ہوں ہزاروں لوگ ہیں جو اپنا غم سینے میں لئے جی رہے ہیں میری یہ تحریر آپکو کیسی لگی آپکی رائے کا منتظر نعیم ساون کوئی غلطی ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں خیال رکھئے گا بہت جلد ایک نئی سوچ کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گا تب تک کیلئے خدا حافظ۔۔۔۔

*******************************

Comments