Dosti Article by Nayab Nawaz

دوستی

ایک ایسا انمول رشتہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ دوستی کے علاوہ باقی تمام رشتے انسان کے ساتھ پیدا ہوتے ہی کسی نہ کسی صورت میں جڑ جاتے ہیں جبکہ دوست انسان خود اپنی مرضی کے مطابق چنتا ہے ۔مخلص دوست پا لینا بھی قسمت کی بات ہوتی ہے ۔

اگر اپنا ذاتی تجر بہ بتاوں تو میں دوستوں کے معاملے میں خوش قسمت ہی رہی ہوں۔میرے دوستوں کی فہرست کچھ ذیادہ طویل نہیں بس چند گنے چنے نام ہیں جن کے ساتھ زندگی کے بہت سے اہم سال ہنسی خوشی گزار دیے ۔گنتی میں وہ گزرا ہوا وقت طویل نہ سہی لیکن اس عرصے کی بہت سی یادیں دل و دماغ میں نقش ہیں ۔دوستوں کے ہمراہ بہت سی بیوقوفیاں بھی کیں ۔ ایک دوسرے کی مدد بھی کی ہر خوشی میں دکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ لیکن آج جب سب دوست اپنی اپنی زندگی میں مگن اپنی من پسند راہوں پر چل پڑے ہیں تو وہ ساتھ میں گزارا ہوا وقت بہت یاد آتا ہے ۔ ایک ہی لمحے میں نہ جانے کتنے ہی خوبصورت لمحات ذہن کے پردے پہ نمودار ہو جاتے ہیں۔ اس مصروف زندگی میں اگر کچھ لمحے فرقت کے مل جائیں تو کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں ۔

بنام :کچھ خاص دوستوں کے نام

*************

Comments