Aurat kuch mamlat mein kitni masoom hoti hai na Article by Farwa Aslam

عورت کچھ معاملات میں کتنی معصوم ہوتی ہے نا  ۔۔۔

عورت میں اللہ نے ایک ایسی حِس رکھی ہے جس سے اسے فوراً پتا چل جاتا ہے کہ کون سا مرد اسے کس نظر سے دیکھ رہا اور اپنے ہی محرم حضرات کی نظر میں اس کی کیا اہمیت ہے اور کون اس سے کب سے بیزار ہو چکا ہے اور کون ہے جو محظ وقت گزاری کے لیے اس سے پیار کے جھوٹے ناٹک کر رہا ہے اور کون ہے جو اسے اپنی ذاتی تسکین کے لیے استعمال کر رہا ہے ( وہ تسکین جسمانی بھی ہو سکتی ہے اور بعض مرد تو عورت کو اپنے گھر کی نوکرانی سمجھ کر اسے نکاح کے بندھن میں باندھ کر گھر لاتے ہیں اور بعض مرد حضرات محض اس لیے شادی کرتے ہیں کہ ان کی منکوحہ ان کی ماں ، باپ ، بہن بھائیوں ان سب کی خدمت گزار بنے )

یہ سب کرنا بھی ایک طرف ٹھیک ہے لیکن صرف تب جب اس عورت کو ان تمام۔کاموں کے بدلے میں عزت دی جائے اسے بدکردار نا کہا جائے کبھی کھانے میں نمک کم ہو جانے پر اسے اندھی  ہونے کا طعنہ نا دیا جائے ۔۔

عورت چاہتی ہی کیا ہے اپنے شوہر اور اس کے گھر والوں سے ؟؟؟

صرف یہ ہی نا کہ اس کی عزت کی جائے اسے بھی اپنی بیٹی کی طرح عزیز سمجھا جائے اور اس کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کو جو کہ جائز ہوں انہیں پورا کیا جائے۔۔

یہ ہی تو چاہتی ہے ایک عورت ۔۔۔

ان سب کے برعکس مرد عورت سے کیا چاہتا ہے کہ اس کی بیوی سارا دن اس کے گھر والوں کی خدمت کرے ان کو رنگ برنگے کھانے کھلائے اور شام کو جب اس کا شوہر گھر آئے تو اس سے طعنے بھی سنے اور اس کی بھی خدمت کرے اور مرد حضرات بھی آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ سارا دن کا تھکا ہارا آیا ہو ۔۔۔

تو کیا عورتیں نہیں تھکتی ؟ کیا عورت سارا دن کام نہیں کرتی ؟ کیا عورت نہیں چاہتی کہ مرد شام کو گھر آکے دو پیار کے بول بولے یا اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھ کر چند باتیں کر لے ؟؟

لیکن نہیں اگر دیکھا جائے تو ان سب میں بھی قصور ہمارا ہی ہے کیونکہ ہم نے ہی اس مرد کو اتنا تنگ دل بنا رکھا ہے ۔۔۔ سارا دن وہ دنیا کے دھکے کھائے اور شام کو گھر آئے تو سامنے سے والدہ ماجدہ کے اپنے قصے شروع ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔

مدعے پے واپس آتے ہوئے کہوں گی کہ جب عورت یہ سب کچھ محسوس کرلیتی ہے کہ اس کی عزت نہیں کی جارہی یا اسے وہ مقام نہیں دیا جا رہا یا اسے ایک جائز رشتے میں بندھے جانے کے باوجود معاشرے میں ایک باوقار مقام نہیں دیا جاتا توکیا اس سب کے باوجود عورت اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو جاتی ہے ؟؟؟

نہیں نا ۔۔۔

کیونکہ عورت جانتی ہے کہ بلاآخر اسے ہی گھر چلانا ہے اور اسے ہی معاشرے میں آگے بڑھنا ہے ۔۔

لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس سے کے باوجود عورت کو انتہائی بیوقوف سمجھا جاتا ہے اور جب ہمارے معاشرے کے مرد حضرات ایک عورت سھ تنگ آجاتے ہیں تو اپنے حصے کے گناہ اس کے سر تھوپ کر طلاق جیسا تمانچہ  عورت کے منہ پے مار دیتے ہیں اور جب اسی عورت کو بعد میں کسی اور شخص کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے تو وہ ہی عورت جو اتنا کچھ برداشت کر کے آئی تھی ایک بار پھر سے خود کو ان سب باتوں کے لیے تیار کرتی ہے اپنے خوابوں کو پر سے بناتی ہے اور اپنی زندگی کا ایک اور سفر طے کرنے کے لیے چل پڑتی ہے ۔۔۔

 

خدارا عورت کی عزت کریں اسے اتنا بھی معصوم نا سمجھیں کیونکہ وہ اپنی اور اپنے ماں باپ کی عزت کے لیے بیوقوف بننے پے تیار ہوتی ہے اور اندر سے وہ بہت مضبوط ہوتی ہے ۔۔۔

ذاتی اظہار ۔

فروا اسلم

*************

Comments